image
Monday, Aug 26 2019 | Time 00:16 Hrs(IST)
  • ویسٹ انڈیز پر شکست کا خطرہ، 15 رن پر گنوائے 5 وکٹ
Regional

پرینکا گاندھی نے سون بھدر کے متاثرین سے ملاقات کی

پرینکا گاندھی نے سون بھدر کے متاثرین سے ملاقات کی

سونبھدر 13 اگست (یواین آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا آج مشرقی اتر پردیش کے سون بھدر ضلع کے امبھا گاؤں پہنچیں جہاں انہوں نے ان متاثرہ کنبے سے ملاقات کی جن کے گھروالوں کا گزشتہ مہینےقتل کردیا گیا تھا۔
پرینکا گاندھی نے اس دوران کہا کہ یہاں بے قصور لوگوں پر فرضی مقدمے چلائے جارہے ہیں۔ یہاں تک کی خواتین پر بھی گنڈا ایکٹ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے سارے مقدمے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ گزشتہ مہینے زمین پر قبضے کے لئے یہاں 10 قبائلیوں کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس وقت بھی پرینکا نے وہاں جانے کی کوشش کی تھی، لیکن بیچ راستے میں ہی انہیں روک دیا گیا تھا۔
یہاں پرائمری اسکول میں بنے پنڈال میں پرینکا نے متاثرہ خاندان کی خواتین سے ملاقات کی۔تقریبا سوا دو گھنٹے خواتین کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد انہوں نے جائے حادثہ کا بھی جائزہ لیا۔وہ واپسی میں گاؤں کے بہت سے متاثرین کے گھروں میں بھی گئیں اور وہاں موجود بزرگ خواتین اور بچوں کا حال چال بھی پوچھا۔
امبھا گاؤں جاکر کانگریس جنرل سکریٹری نے اس جگہ کا معائنہ بھی کیا جہاں، 17 جولائی کو فائرنگ ہوئی تھی جس میں 10 لوگوں کی موت اور 28 افراد زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 17 جولائی کو زمینی تنازعہ میں سون بھدر کے گھوراول تھانہ کے تحت گاوں امبھا میں ہوئے قتل عام میں دس لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ 28 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
متاثرین سے ملنے کے لئے پرینکا 19 جولائی کو سون بھدر آکر موقع پر جانا چاہتی تھیں لیکن انتظامیہ کی طرف سے انہیں مرزاپور ضلع کے نارائن پور میں روک لیا گیا جہاں پرینکا گاندھی سڑک پر ہی اپنے حامیوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ گئیں اور امبھا جانے کی بات پر اڑ گئی تھیں۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
سرکاری اعزاز کے ساتھ جیٹلی کی آخری رسومات ادا کی گئیں

سرکاری اعزاز کے ساتھ جیٹلی کی آخری رسومات ادا کی گئیں

نئی دہلی،25اگست(یو این آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی کی آخری رسومات آج یہاں جمنا کےکنارے نگم بودھ گھاٹ پر03:15 بجے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔

...مزید دیکھیں
چار ریاستوں کی ایک ایک سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

چار ریاستوں کی ایک ایک سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

نئی دہلی، 25 اگست (یواین آئی) الیکشن کمیشن نے چھتیس گڑھ، کیرالہ، تری پورہ اور اتر پردیش کی ایک ایک اسمبلی سیٹ کے لئے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا آج اعلان کردیا ۔

...مزید دیکھیں
سندھو نے عالمی چمپئن شپ میں رقم کی سنہری تاریخ

سندھو نے عالمی چمپئن شپ میں رقم کی سنہری تاریخ

باسل، 25 اگست (یو این آئی) ہندوستان کی پی وی سندھو نے جاپان کی نوجومي اوكهارا کو اتوار کو یک طرفہ انداز میں 21-7، 21-7 سے شکست دے کر ورلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر میں سبھی سرکاری عمارتوں اور گاڑیوں سے ریاست کا جھنڈا ہٹا

جموں و کشمیر میں سبھی سرکاری عمارتوں اور گاڑیوں سے ریاست کا جھنڈا ہٹا

سری نگر، 25 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے سے متعلق دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کے چند ہفتوں بعد اتوار کے روز یہاں کی سبھی سرکاری عمارتوں اور سرکاری گاڑیوں سے جموں کشمیر کا جھنڈا ہٹا دیا گیا اور اب یہاں صرف ترنگا پرچم ہی لہرا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
صدر اور وزیر اعظم کی سندھو کو مبارکباد

صدر اور وزیر اعظم کی سندھو کو مبارکباد

نئی دہلی، 25 اگست (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں ٹائٹل جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی پی وی سندھو کو اس کامیابی کے لئے اتوار کو مبارک باد دی۔

...مزید دیکھیں
راجوری میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

راجوری میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

جموں، 25 اگست (یو این آئی) جموں کشمیر کے راجوری ضلع میں اتوار کے روز ایک منی بس کے حادثے کا شکار ہوجانے سے سات افراد کی موت ہو گئی اور 25 دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
رکن  اسمبلی اننت سنگھ عدالت میں پیش، بھیجے گئے جیل

رکن اسمبلی اننت سنگھ عدالت میں پیش، بھیجے گئے جیل

باڑ، 25 اگست ( یواین آئی) غیر قانونی ہتھیار اے کے 47 اور گرینیڈ برآمدگی کیس میں دہلی کے ساکیت کورٹ میں خود سپر دگی کرنے والے بہار کے مو کاما سے آزاد رکن اسمبلی اننت سنگھ کو آج سخت سیکورٹی کے درمیان باڑ کے ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ پی کے تیواری کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں پٹنہ کی جیل بھیج دیا گیا۔

...مزید دیکھیں

ویسٹ انڈیز پر شکست کا خطرہ، 15 رن پر گنوائے 5 وکٹ

26 Aug 2019 | 12:03 AM

انٹيگا، 25 اگست (یو این آئی ) نائب کپتان اجنکیا رہانے کی 102 رن کی شاندار سنچری اور هنوما وهاري کے بہترین 93 رن کی بدولت ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے چوتھے دن دوسرے سیشن میں اپنی دوسری اننگز سات وکٹ پر 343 رن پر اعلان کرکے میزبان ٹیم کے سامنے 419 رن کا انتہائی مشکل ہدف رکھ دیا جس کا پیچھا کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے چائے کے وقفہ تک اپنے پانچ وکٹ صرف 15 رن پر گنوا دیے۔

او ساتھی رے تیرے بنا بھی کیا جینا

او ساتھی رے تیرے بنا بھی کیا جینا

23 Aug 2019 | 11:55 AM

ممبئی، 23 اگست (یو این آئی)موسیقار کلیان جی کا نام فلمی دنیا میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ وہ 70 کی دہائی کے کامیاب موسیقاروں میں سے ایک تھے۔ زندگی کے انجانے سفر سے بے پناہ محبت کرنے والے کلیان جی کی زندگی سے پیار ان موسیقی سے پرٗ ان لائنوںمیں سمایا ہوا ہے۔

افغانستان کے آفتاب پر ایک سال کی پابندی

11 Jul 2019 | 5:04 PM

کابل، 11جولائی (یو این آئی) افغانستان کے تیز گیند باز آفتاب عالم کو انگلیڈ میں چل رہے آئی سی سی عالمی کپ کے دوران ضابطہ اخلاق کے اصول کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک سال کے لئے گھریلو اور بین الاقوامی کرکٹ سے معطل کردیا گیا ہے۔

image