NationalPosted at: May 19 2017 4:21PM سرکار کی ناکامی کی سزا نوجوان بھگت رہے ہیں : راہل
نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے مرکز پر نوجوانوں کو نظر اندا ز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا مودی حکومت کے ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ کام کرنے کے بجائے صرف دعوے کرنے کا سب سے زیادہ نقصان ملک کی نوجوان آبادی کو اٹھانا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ صرف باتیں کرنے والی حکومت عوام پر بوجھ ہوتی ہے ملک کے نوجوانوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کرنے والی مودی حکومت نے 2022تک کسانوں کو اس کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا شعبہ ہے اور ملک کی 47 فی صد آبادی زرعی مزدوروں پر مشتمل ہے ۔ یو این آئی ۔ ایم اے ۔ ر ب ۔