image
Wednesday, Jan 27 2021 | Time 19:18 Hrs(IST)
  • آئی پی ایل نیلامی میں شامل ہونے سے پہلے مالکوں کے لئے کورونا ٹسٹ ضروری
  • مشہور نقاد اور محقق پروفیسر حنیف کیفی کا انتقال
  • طنزومزاح کے ممتاز شاعر زبیرالحسن غافل کا انتقال، آبائی گاوں میں تدفین، مشتاق احمد نوری اور حقانی القاسمی کا اظہار رنج وغم
  • وزیر اعلی نے کسانوں سے گھروں کو واپس جانے کی اپیل کی
  • بی جے پی کے ریاستی ترجمان کو بدمعاشوں نے ماری گولی ، حالت نازک
  • یوم جمہوریہ پر تشدد کے لیے امت شاہ ذمہ دار: کانگریس
  • یوپی میں 12لاکھ اسمارٹ میٹر ہٹانے کی مانگ
  • باغپت میں سوتے ہوئے نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا
  • برف میں پھنسے دہلی سے آئے ہوئے تین سیاح بچائے گئے
  • زرعی قوانین کے خلاف اسمبلی میں قرارداد کل
  • اشون کے ساتھ شراکت اتنا بڑا اعزاز ہوگا پتہ نہیں تھا : ہنوما وہاری
  • چین نے روس-امریکہ معاہدے کے نئے سرے سے توسیع کا خیرمقدم کیا
  • کسانوں کی ٹریکٹر ریلی میں تشدد سرکار اور بی جے پی کی منصوبہ بند سازش کا نتیجہ ابوعاصم اعظمی
  • سوربھ گنگولی کی حالت مستحکم ۔ابھی اپولو اسپتال میں ہی رہیں گے
National

راہل کا معیشت، کسان تحریک کے حوالے سے مودی پر حملہ

راہل کا معیشت، کسان تحریک کے حوالے سے مودی پر حملہ

نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسانوں کی بے قابو ہوتی تحریک اور ملک کی رو بہ زوال معیشت کے حوالے سے وزیراعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ انھیں غرور اور تاناشاہی رویہ ترک کرکے صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدام کرنا چاہیے مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،’وزیراعظم کو یاد رکھنا چاہیے تھا جب جب غرور سچائی سے ٹکراتا ہے، شکست کھاتا ہے۔ سچائی کی لڑائی لڑنے والے کسانوں کو دنیا کی کوئی حکومت نہیں روک سکتی۔ مودی حکومت کو کسانوں کے مطالبات ماننے ہی ہوں گے اور کالے قانون واپس لینے ہوں گے۔ یہ تو بس آغاز ہے‘۔
انہوں نے ملک کی بگڑتی معیشت کے سلسلے میں بھی مسٹر مودی کو کٹگھرے میں کھڑا کیا اور کہا کہ معیشت کی ترقی تاناشاہی ڈھنگ سے نہیں ہو سکتا ہے اور مسٹر مودی کو اس بات پر توجہ رکھنا بہت ضروری ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا،’وزیراعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان کی معیشت پہلی بار سرکاری طور پر مندی کے دور میں آئی ہے۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ تین کروڑ عوام منریگا کے تحت روزگار کی تلاش میں ہیں۔ معیشت کو تاناشاہی کے ذریعے آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔ وزیراعظم کو پہلے اس بنیادی بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے‘۔
یو این آئی،ایم اے۔

خاص خبریں
ناریل کے ایم ایس پی میں اضافہ

ناریل کے ایم ایس پی میں اضافہ

نئی دہلی, 27 جنوری (یو این آئی) حکومت نے جنوبی ہندوستان کی مرکزی پیداوار ناریل (ملنگ) کی کم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی) میں 375 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا ہے اور اسے سال 2020-21 کے لئے 10335 روپے قرار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کا باپو کے قول کے ساتھ مودی کو منکسر رہنے کا مشورہ

راہل کا باپو کے قول کے ساتھ مودی کو منکسر رہنے کا مشورہ

نئی دہلی ، 27 جنوری (یو این آئی) سابق کانگریسی صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر ، انہیں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ایک مثال کے ساتھ منکسر رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسانوں کے مطالبے پر توجہ دیں اور کسان مخالف زراعت کے تینوں قوانین واپس لیں انہوں نے عاجزی کے بارے میں باپو کے ایک اقتباس بھی پوسٹ کیا ہے کہ عاجز رہ کر سب کچھ جیتا جاسکتا ہے۔

...مزید دیکھیں
لال قلعے کے واقعہ کی جانچ ہو: ٹکیت

لال قلعے کے واقعہ کی جانچ ہو: ٹکیت

نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی) کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے لال قلعہ کمپلکس میں کل لوگوں کے داخلے اور مذہبی جھنڈا لہرائے جانے کے واقعہ کی جانچ کرانے کی مانگ کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد میں 22 ایف آئی آر درج

ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد میں 22 ایف آئی آر درج

نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی) دہلی پولیس نے ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہوئے تشدد کے معاملے میں مختلف تھانوں میں 22 ایف آئی آر درج کرکے ایک سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سوربھ گنگولی کی حالت مستحکم ۔ابھی اپولو اسپتال میں ہی رہیں گے

سوربھ گنگولی کی حالت مستحکم ۔ابھی اپولو اسپتال میں ہی رہیں گے

کلکتہ 27 جنوری(یواین آئی)بی سی سی آئی کے چیئرمین و سابق کپتان سوربھ گنگولی کو ایک بار پھر سینے میں درد کی شکایت کے بعد اپولو میں داخل کرادیا گیا ہے ۔

...مزید دیکھیں
ملک میں  کورونا وائرس کے یومیہ  کیسز گھٹ کر  12،689 رہ گئے

ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز گھٹ کر 12،689 رہ گئے

نئی دہلی،27 جنوری ( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں نشب و فراز کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یومیہ کیسز گھٹ کر 12،689 رہ گئے ، جبکہ نئے کیسز کے مقابلہ میں اس وبا کو مات دینے والوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جنگجوؤں کا فوجی پارٹی پر حملہ،3 اہلکار زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جنگجوؤں کا فوجی پارٹی پر حملہ،3 اہلکار زخمی

سری نگر، 27 جنوری (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے شمسی پورہ علاقے میں بدھ کی صبح مشتبہ جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل نیلامی میں شامل ہونے سے پہلے مالکوں کے لئے کورونا ٹسٹ ضروری

27 Jan 2021 | 7:09 PM

نئی دہلی، 27 جنوری (یواین آئی) انڈین پریمیر لیگ کے 14 ویں سیزن کی 18 فروری کو چنئی میں ہونے والی نیلامی میں شامل ہونے سے پہلے ٹیم کے مالکوں کو کوارنٹین کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن ان کے لئے کورونا ٹسٹ (آر ٹی پی سی آر) کی دو نگٹیو رپورٹ ساتھ رکھنا ضروری ہوگا۔

جان  ابراہم  کی فلم  ’ستیہ میو جیتے۔ 2‘ عید  پر ہوگی ریلیز

جان ابراہم کی فلم ’ستیہ میو جیتے۔ 2‘ عید پر ہوگی ریلیز

26 Jan 2021 | 4:58 PM

ممبئی ، 26 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ کے ماچو مین جان ابراہم کی فلم ’ستیہ میو جیتے ۔2‘ عید کے موقع پر ریلیز ہوگی جان ابراہم جلد ہی فلم ’ستیہ میو جیتے 2‘ میں نظر آئیں گے۔اس درمیان فلم کے ریلیزہونے کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر ملک کا پرچم لئےاپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سفید رنگ کے کرتے کے ساتھ سفید پگڑی بھی باندھی ہوئی ہے۔ جان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’تن من دھن سے بڑھ کر جن گن من۔ ستیہ میو جیتے۔ 2 کی ٹیم کی جانب سے یوم جمہوریہ کی مبارکباد۔ عید 14 مئی کو ملاقات ہوگی‘‘۔

image