RegionalPosted at: Feb 1 2018 12:57PM کانگریس کی دونوں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں پر برتری
جے پور،یکم فروری (یواین آئی) راجستھان میں اجمیر، الور لوک سبھا اور منڈل گڑھ اسمبلی کے ضمنی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی میں کانگریس امیدواروں نے زبردست برتری حاصل کرلی ہے۔
منڈل گڑھ اسمبلی ضمنی انتخابات میں کانگریس کے وویک دھاکڑ نے بھی برتری حاصل کرلی ہے اور وہ بی جے پی کے شکتی سنگھ هاڈا سے 2900 سے زیادہ ووٹوں سے آگے چل رہےہیں۔ انہیں اب تک ووٹوں کی گنتی میں 48749 ووٹ مل چکے ہے جبکہ بی جے پی کو 46324 اور کانگریس کے باغی گوپال مالویہ کو 25971 ووٹ ملے ہیں۔
الور میں کانگریس امیدوار ڈاکٹر کرن سنگھ بی جے پی امیدوار ڈاکٹر جسونت یادو سے 52850 ووٹوں سے آگے ہیں۔ کانگریس کو 245774 اور بی جے پی کو 192924 ووٹ ملے ہیں۔
اجمیر میں کانگریس کے رگھو شرما 40833 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ بی جے پی کے رام سروپ لامبا کو 128291 اور کانگریس امیدوار کو 154336 ووٹ ملے ہیں۔ کانگریس امیدوار وں نے تمام اسمبلی حلقوں میں برتری حاصل کرلی ہے۔کانگریس کو ضمنی انتخابات میں مل رہی کامیابی پر ریاستی صدر سچن پائلٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے بدتراقتدار نے کانگریس کو جیت دلائی ہے جسے آگے اسمبلی انتخابات تک لیجانے کی کارکنوں پر اہم ذمہ داری ہے۔
یو این آئی،اظ 1248