RegionalPosted at: Jan 29 2018 11:42AM راجستھان میں ضمنی انتخابات :تینوں نشستوں پر پولنگ شروع
جے پور، 29 جنوری (یواین آئی) راجستھان میں دو لوک سبھا اور ایک اسمبلی ضمنی انتخابات کے لئے آج صبح آٹھ بجے سے پولنگ شروع ہو گئی۔
صبح میں سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے ووٹروں کی تعداد کم رہی لیکن آہستہ آہستہ پولنگ مراکز پر تعداد بڑھنے لگی۔ اجمیر میں بی جے پی امیدوار رام سوروپ لامبا اور ممبر اسمبلی بھاگیرتھ چودھری بھی ووٹ ڈالنے والوں میں شامل تھے۔
تینوں سیٹوں پر کل 39 لاکھ ووٹر ہیں ، ان میں الور میں18.27لاکھ، اجمیر میں18.43لاکھ اور مانڈل گڑھ اسمبلی حلقہ میں2.31لاکھ رائے دہندگان ہیں۔ان انتخابات میں اجمیر اور الور میں بی جے پی اور کانگریس میں براہ راست مقابلہ ہے جبکہ مانڈل گڑھ میں کانگریس کے باغی امیدوار کےکھڑا ہونے سے انتخابی مقابلہ سہ رخی ہو گیا ہے۔ ان انتخابات میں ای وی ایم بیلٹ پر امیدوار کا نام اور آخر میں انتخابی نشان کا انتظام کیا گیا ہے۔
یو این آئی،اظ 1135