RegionalPosted at: May 27 2020 6:33PM راہل گاندھی بچکانی باتیں کررہے ہیں:سمیدھا نند
سیکر، 27 مئی (یو این آئی) راجستھان کے سیکر سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما سوامی سمیدھانند سرسوتی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ملک میں لاک ڈاؤن ناکام ہونے کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں چھوٹ کی ذمہ داری ریاستوں کو سونپ رکھی ہے، ایسے میں اس طرح کی بیان بازی کرنا سراسر غلط ہے۔
سوامی سمیدھانند نے آج سیکر میں کہا کہ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور بہت سے لوگوں نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن میں رعایت دی جانی چاہئے اور یہ ذمہ ریاستوں کو سونپ دینی چاہئے۔ اس کے بعد مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں چھوٹ دینے کی ذمہ ریاستوں کے حوالے کر دیی۔ اس کے بعد راجستھان میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں، وہ سب کے سامنے ہیں۔ ہوٹل اور مندر کو چھوڑ کر سب کچھ کھلا ہیں، شراب اور تمباکو کی فروخت تک کھول دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر راہل گاندھی کہہ رہے ہیں کہ مرکزی حکومت لاک ڈاؤن میں چھوٹ دے رہی ہے جبکہ ان کے وزیر اعلی لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف مسٹر گاندھی کہہ رہے ہیں کہ مہاراشٹر میں ان کی پارٹی حکومت میں شامل تو ہے لیکن وہ فیصلے لینے میں شامل نہیں ہے۔ اس کا مطلب کانگریس کے جو وزیر بنے ہیں وہ صرف مزے لینے کے لئے بنائے جاتے ہیں، وہ وہاں کے دکھ درد میں شامل نہیں ہیں۔ یہ کیسی عجیب سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں مرکز اور ریاست کے خیالات تو ایک ہونے چاہئیں۔ ایسی بچکانی باتیں کرکے مذاق کا موضوع نہیں بننا چاہئے۔
یو این آئی۔ این یو۔