NationalPosted at: Nov 25 2021 9:27PM روپیہ میں 12 پیسے کی کمی
ممبئی، 25 نومبر (یو این آئی) روپیہ میں گزشتہ دن کی تیزی کے بعد کمی آئی اور انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں آج 12 پیسے گر کر 74.52 روپے فی ڈالر پر آگیا کیونکہ ڈالر دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط ہوا گزشتہ کاروباری دن روپیہ دو پیسے اضافے کے ساتھ 74.40 روپے فی ڈالر پر پہنچ گیا تھا۔
ابتدائی تجارت میں روپیہ 15 پیسے کی کمی سے 74.55 روپے فی ڈالر پر کھلا اور خرید کے دباؤ میں 74.58 روپے فی ڈالر کی کم ترین سطح پر آگیا۔ فروخت کے باعث یہ 74.47 روپے فی ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے 74.40 روپے فی ڈالر کے مقابلے میں 12 پیسے گر کر 74.52 روپے فی ڈالر پر آ گیا۔
یواین آئی۔ ظا