image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 15:30 Hrs(IST)
National

ججوں کا مسئلہ سلجھنے پر متضاد بیانات

ججوں کا مسئلہ سلجھنے پر متضاد بیانات

نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) 'ججوں کے تنازعہ' پر آج دو اہم قانونی اداروں کی طرف سے جہاں متضاد بیانات سامنے آئے، وہیں حکومت کے سب سے بڑے قانونی اہلکار ( اٹارنی جنرل) نے بھی اس بحران کے سلجھنے میںم مزید دو تین روز کا وقت لگنے کی بات کہی ہے۔
اٹارنی جنرل کے وینو گوپال نے آج کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ عدالت کے چار سینئر ججوں کی پریس کانفرنس سے پیدا ہونے والا تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اس میں مزید دو سے تین دن لگ جائیں گے۔
اٹارنی جنرل نے کل کہا تھا کہ چائے -کافی پر غیر رسمی بات چیت میں ججوں تنازعہ حل ہو چکا ہے۔
اس بارے میں آج پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ "میرا خیال ہے کہ یہ تنازعہ ابھی نہیں سلجھ سکا ہے۔ ایسی امید کی جانی چاہئے کہ اس تنازعہ کا مکمل تصفیہ آئندہ دو تین دنوں میں ہو پائے گا"۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی ایس) کے صدر وکاس سنگھ نے بھی کہا ہے کہ اس بحران کا حل اس ہفتے کے آخر تک ہو پائے گا۔
مسٹر وکاس سنگھ نے کہا کہ جب اتوار کو ایس سی بی ایس کا سات رکنی وفد چیف جسٹس دیپک مشرا سے ملا تھا تو انہوں نے ایک ہفتے میں حالات معمول پر آنے کی بات کہی تھی۔ اب ایسا لگتا ہے کہ سب کچھ نارمل ہونے لگا ہے۔
دریں اثناء، وکالت کا سپریم ادارہ بار کونسل آف انڈیا ( بی سی آئي) نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اب کسی طرح کا بحران نہیں ہے۔
بی سی آئی کے صدر منن کمار مشرا نے کہا کہ پیر کو کونسل کا سات رکنی وفد نے 12 جنوری کی پریس کانفرنس میں شامل ہونے والے چار ججوں میں سے ایک جسٹس رنجن گوگوئی سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ اب کوئی تنازعہ نہیں ہے۔
مسٹر مشرا نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ میڈیا کے ایک سیکشن میں ججوں تنازعہ حل نہ ہونے کی خبر کس طرح آ رہی ہے۔
یو این آئی ۔م ش ۔ 1455

خاص خبریں
توہین عدالت کے نوٹس کا جواب نہ دینے پر بابا رام دیو کو ذاتی طور پر عدالت میں پیشی کا حکم

توہین عدالت کے نوٹس کا جواب نہ دینے پر بابا رام دیو کو ذاتی طور پر عدالت میں پیشی کا حکم

نئی دہلی، 19 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کے روز یوگا گرو بابا رام دیو کو پتنجلی آیوروید کے 'گمراہ کن' اشتہارات کے معاملے میں توہین عدالت کی کارروائی کے ضمن میں ان کے خلاف جاری وجہ بتاؤ نوٹس کا جواب داخل نہ کرنے پر انہیں ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا۔

...مزید دیکھیں
گورنر جھارکھنڈ کو تلنگانہ اورپڈوچیری کی زائد ذمہ داری

گورنر جھارکھنڈ کو تلنگانہ اورپڈوچیری کی زائد ذمہ داری

حیدرآباد 19مارچ(یواین آئی) جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو تلنگانہ کے گورنر کے طور پر اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
آندھرا پردیش میں قومی شاہراہ سے فضائیہ کے جنگی طیاروں کی پرواز

آندھرا پردیش میں قومی شاہراہ سے فضائیہ کے جنگی طیاروں کی پرواز

نئی دہلی، 19 مارچ (یو این آئی) فضائیہ کے جنگی اور ٹرانسپورٹ طیاروں نے پھرسے آندھرا پردیش میں ضلع باپٹلا کے اڈانکی میں قومی شاہراہ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کرکے اپنی صلاحیت اور مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
روس میں کان منہدم ہونے سے 13 افراد دب گئے

روس میں کان منہدم ہونے سے 13 افراد دب گئے

ماسکو، 19 مارچ (یو این آئی) روس کے مشرق بعید میں امور علاقے میں کان منہدم ہونے سے تقریباً 13 افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 31,726 تک پہنچی

غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 31,726 تک پہنچی

غزہ، 19 مارچ (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحانہ حملوں میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 31,726 ہو گئی ہے جب کہ 73,792 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
امریکی-برطانوی بحریہ نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 10 فضائی حملے کیے

امریکی-برطانوی بحریہ نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 10 فضائی حملے کیے

صنعاء، 19 مارچ (یو این آئی) بحیرہ احمر میں تعینات امریکی اور برطانوی بحری افواج نے پیر کے روز یمن کے بندرگاہی شہر حدیدہ میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر دس فضائی حملے کیے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ

کشمیر میں بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ

سری نگر، 19 مارچ (یو این آئی) وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں

مظفرنگر:کانسٹیبل نے کیا ٹیچر کا قتل

18 Mar 2024 | 3:32 PM

مظفرنگر:18مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے سول لائن علاقے میں آپسی تنازع میں کانسٹیبل نے ایک ٹیچر کا گولی مار کر قتل کردیا۔

image