NationalPosted at: Jan 17 2020 4:15PM سپریم کورٹ، این پی آر نوٹیفکیشن کے خلاف عرضی پر مرکزسے جواب طلب
نئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر مرکزی حکومت کو جمعہ کے روز نوٹس جاری کیا چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے اسرارالحق منڈل اور دیگر کی عرضی پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔
عرضی گزار نے این پی آر کو نافذ کرنے کے سلسلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے 31 جولائی 2019 کو جاری نوٹیفکیشن کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا ہے۔ این پی آر کا عمل یکم اپریل سےشروع ہونے والا ہے۔
عرضی گزار نے شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کو بھی چیلنج کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ میں سی اےا ے کے خلاف دائر 60 عرضی گزاروں پر پہلے ہی حکومت کو نوٹس جاری کیا جا چکا ہے۔ ان عرضیوں پر 22 جنوری کو شنوائی ہونی ہے۔
یو این آئی،ایم اے۔