image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 09:51 Hrs(IST)
National

مسائل کو جڑسے ختم کرنے کے لئے مضبوط لیڈر شپ پیدا کرنے کی ضرورت ۔ سرفراز عالم

مسائل کو جڑسے ختم کرنے کے لئے مضبوط لیڈر شپ پیدا کرنے کی ضرورت ۔ سرفراز عالم

نئی دہلی، 15اکتوبر (یو این آئی) تمام مسائل کو جڑسے ختم کرنے کے لئے مضبوط لیڈر شپ پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے ارریہ لوک سبھا حلقہ کے رکن پارلیمنٹ سرفراز عالم نے کہاکہ آپ اپنی لیڈر شپ کو مضبوط کریں اسی میں آپ کے تمام مسائل کے حل کا راز پوشیدہ ہے۔
انہوں نے یہ بات میڈیاسے وابستہ سیمانچل سے تعلق رکھنے والوں کی تنظیم سیمانچل میڈیامنچ کے ’سانسدسمواد‘ پروگرام میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا آج بڑا سے بڑا کام کروا سکتا ہے۔ ملک کے سیاسی حالات کے تناظر میں میڈیااہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سچ اورانصاف کے لیے میڈیا کو اپنی جنگ مزید تیز کرنی چاہیے۔انہوں نے بہاراورسیمانچل کے حوالے سے کہاکہ وہاں عوام کے سامنے طرح طرح کے مسائل ہیں لیکن سب سے بڑامسئلہ سیاسی بیداری کاہے ،جس دن عوام میں سیاسی بیداری اورشعورآجائے گا وہاں کے زیادہ ترمسائل حل ہوجائیں گے۔
راشٹریہ جنتادل کے ممبرپارلیمنٹ سرفراز عالم نے سیمانچل کے مسائل کے حل کرنے کی اپنی کوششوں کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ میں سیمانچل کے حق وانصاف کے لیے میری ہرسانس اورخون کاہرقطرہ وقف ہے۔ انہوں نے سیمانچل میڈیامنچ کی سرگرمیوں اورسیاست دانوں کو خبردارکرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سیمانچل کی فلاح کے لیے جو بھی تجویز میرے سامنے لائی جائے گی اس کے لیے میں پوری طاقت صرف کرنے کی کوشش کروں گا،اس کے لیے انہو ں نے پیش کش کی ہرمہینے ان کے ساتھ میٹنگ کی جائے اوردہلی میں موجوددانشوروں سے مشورے کے بعدجو بات سامنے آئے اس پرعمل آوری کو یقینی بنائی جائے۔
دہلی میں’سانسدسمواد‘پروگرام میں ایک درجن سے زائد صحافیوں نے شرکت کی اورملک وملت کے ساتھ ساتھ سیمانچل کے مسائل سامنے رکھے۔یواین آئی سے وابستہ سینئر صحافی اورسیمانچل میڈیامنچ کے صدر عابدا نورنے تعلیم وصحت کے ساتھ کسانوں کے استحصال،سرحد ی علاقہ ہونے کی وجہ سے وہاں کے مسائل سامنے رکھے جب کہ ہیومن چین کے صدرانجینئر محمداسلم علیگ نے بتایاکہ کس طرح سیمانچل سے پٹنہ اوردہلی تک بیورکریٹ اورمحکموں سے فلاحی کاموں کو انجام دیاجائے ۔انہو ں نے تفصیل سے ایک ایجنڈاپیش کیاجس پر عمل کرنے کی تمام سیاسی لیڈران سے اپیل کی ۔اس موقع پرحقانی القاسمی نے دہلی میں سیمانچل بھون کی تعمیر کی تجویزرکھی جب کہ انگریزی کے صحافی منظر امام نے مسائل کو جڑسے ختم کرنے کی وکالت کی۔ڈی ڈی نیوز کے پروڈیوسرمحبوب الہٰی نے پورنیہ ،ارریہ ،کشن گنج اورکٹیہارمیں محکمہ صحت کی خراب صورتحال پر روشنی ڈالی توروزنامہ انقلاب کے سینئر سب ایڈیٹر نوشادعالم اورروزنامہ راشٹریہ سہارا کے رپورٹرانوارالحق نے اسکولوں اورمدارس کی بدنظمی کوٹھیک کرنے کامشورہ دیا ،آل انڈیاریڈیوکے افتخارالزماں اورہماراسماج کے سینئر سب ایڈیٹر منہاج قاسمی اورملت ٹائمس کے اینکرمنورعالم نے کہاکہ میڈیااورسیاست داں اگرمل کربیٹھیں توبہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔اس موقع پر سیاسی امورپر غورکرنے اوراقدامات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جب کہ سیمانچل گاندھی پر دہلی میں ایک سیمینارمنعقدکرنے کے لیے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔روزنامہ راشٹریہ سہاراکے سینئر سب ایڈیٹر ڈاکٹر عبدالقادرشمس نے اس پروگرام میں شامل دودرجن صحافی وسماجی قائدین کاتعارف کرایا اورامیدظاہرکی کہ سیمانچل کے حوالے سے ’سانسدسمواد‘کایہ سلسلہ جاری رہے گا ۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے 10 سال کے دور اقتدار میں روپیہ گرا ہے اور پریس کی آزادی جیسے کئی شعبوں میں گراوٹ آئی ہے، لیکن سب سے تکلیف دہ صورتحال یہ ہے کہ اس دوران وزیراعظم کا عہدہ کے وقار میں سب سے زیادہ گراوٹ آئی ہے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو اس قدر نچلی سطح تک پہنچا دیا ہے کہ اس وقار کو دوبارہ حاصل کرنے میں برسوں لگ جائیں گے۔

...مزید دیکھیں

ممتا بنرجی نے نوکریاں منسوخ ہونے کیلئے بی جے پی اور سی پی آئی ایم کو ذمہ دار ٹھہرایا

کلکتہ 26اپریل (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 26 ہزار اسکول اساتذہ کی نوکریاں منسوخ کئے جانے پر بی جے پی اور سی پی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر چند افراد نے بدعنوانی کی ہے اس کی سزا تمام افراد کو دینا کہاں کا انصاف ہے بی جے پی اور سی پی آئی کی ملی جلی بھگت کا یہ نتیجہ ہے گھٹال میں ترنمول کانگریس کے امیدوار و ادالار پردیپ کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہا کہ آپ نے آدم خور شیر دیکھا ہے کیا آپ نے لوگوں کو کام کرتے دیکھا ہے؟ کیا آپ نے بی جے پی، سی پی ایم پارٹی، رام بام شام دیکھی؟ 26 ہزار بچوں کی نوکریاں لے کر 12 فیصد سود کے ساتھ پیسے واپس کرنے کا کہہ رہے ہیں جب چاہو کام لے لو۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر کے مراتھواڑہ میں 3 حلقوں میں بڑے پیمانے پر مسلم ووٹنگ۔ بوتھ پر لگی تھیں لمبی لمبی قطاریں

مہاراشٹر کے مراتھواڑہ میں 3 حلقوں میں بڑے پیمانے پر مسلم ووٹنگ۔ بوتھ پر لگی تھیں لمبی لمبی قطاریں

ممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخاب 2024 کے دوسرے مرحلہ کے دوران ووٹرس اور بطور خاص مسلم رائے دہندگان نے بڑے پیمانے پر اپنے آیئنی حق کے استعمال کیا مسلم ووٹرس اور خاص کر مسلم خواتین نے شدید گرمی کے باوجود لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر ووٹنگ کی مہاراشٹر کے مراتھواڑہ علاقے میں آج تین حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان،  بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) کی پرچیوں کی گنتی (ملان) کو 100 فیصد تک بڑھانے یا بیلٹ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے والی عرضی کوآج متفقہ طور پر مسترد کر دیا ای وی ایم - وی وی پیٹ معاملے میں سپریم کورٹ سے اپوزیشن کو بڑا دھچکہ لگا ہے عدالت نے بدھ کے روزسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مالدہ، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کانگریس اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر الزام لگایا کہ وہ اپنے ووٹ بینک کو مطمئن کرنے کی پالیسیوں میں ملوث ہیں اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
دگ وجے کو احترام کے مطابق لیڈ سے شکست دیکر راج گڑھ کے لوگ سیاست سے وداع کریں : شاہ

دگ وجے کو احترام کے مطابق لیڈ سے شکست دیکر راج گڑھ کے لوگ سیاست سے وداع کریں : شاہ

راج گڑھ، 26 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے راج گڑھ پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار دگ وجئے سنگھ پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 'عاشق کا جنازہ ذرا دھوم سے نکلے'، راج گڑھ لوک سبھا کے شہری دگ وجے سنگھ کو ان کے احترام کے حساب سے لیڈ سے شکست دیں اور ان کی سیاست سے باعزت وداعی کریں مسٹر شاہ یہاں پارٹی امیدوار کی حمایت میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔

...مزید دیکھیں
زرمبادلہ کے ذخائر 2.83 ارب ڈالر کم ہو کر 640.3 ارب ڈالر رہ گئے

زرمبادلہ کے ذخائر 2.83 ارب ڈالر کم ہو کر 640.3 ارب ڈالر رہ گئے

ممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل دوسرے ہفتے میں 2.83 بلین ڈالر کی کم ہوکر 640.3 بلین ڈالر رہ گیا اسی طرح گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر 5.4 ارب ڈالر کم ہو کر 643.2 ارب ڈالر رہ گیا تھا جمعہ کو ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 3.8 بلین ڈالر کم ہو کر 560.9 بلین ڈالر پر آ گئے۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست

26 Apr 2024 | 11:44 PM

کولکاتا ، 26 اپریل (یو این آئی) جونی بیرسٹو ناٹ آؤٹ (108)، ششانک سنگھ ناٹ آؤٹ (68) اور پربھ سمرن سنگھ (54) کی دھماکہ خیز بلے بازی کے بدولت پنجاب کنگز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 42ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

ویلن سے ہیرو بنے ونود کھنہ

26 Apr 2024 | 2:10 PM

27 اپریل برسی کے موقع پر خصوصی پیش کشممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) بطور ویلن اپنے کیئرئر کا آغاز کرنے والے اور پھر فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے صدابہار اداکار ونود کھنہ نے اپنی اداکاری سے مداحوں کے درمیان کبھی نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں۔

image