NationalPosted at: Feb 24 2020 11:14PM شاہین باغ سے متعلق مذاکرات کاروں نے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی
نئی دہلی ، 24 فروری (یو این آئی) شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں جاری تحریک کو چیلینج کرنے والی درخواستوں کے بارے میں اس معاملے میں ثالثی کرنے والے مذاکرات کاروں نے پیر کو ایک مہر بند لفافے میں سپریم کورٹ کو اپنی رپورٹ پیش کی۔
جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی میں بنچ نے سماعت میں کہا ، ’’ہم اس رپورٹ کا تفصیل سے مطالعہ کریں گے اور اس معاملے کو بدھ کے روز سنیں گے۔‘‘
شاہین باغ مظاہرے کو چیلنج کرنے کے لئے دو درخواستیں دائر کی گئیں ہیں جہاں مظاہرین مرکز کے سی اے اے نافذ کرنے کی مخالفت کر ر ہے ہیں۔ جنوبی دہلی میں ، مظاہرین نے گذشتہ دو ماہ سے سڑک بلاک کردی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔