OthersPosted at: Jan 5 2018 12:37PM ریکارڈ سطح پر شیئر بازار
ممبئی، 5 جنوری (یو این آئی) مضبوط سرمایہ کاری رجحان اور بیرون ملک سے ملنے والے مثبت اشارے کے دم پر ابتدائی کاروبار میں آج گھریلو شیئر بازار ریکارڈ اعلی ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای کا سنسیکس گزشتہ دن کے 33،969.64 پوائنٹس کے مقابلے میں 51.63 پوائنٹس اوپر 34،021.27 پوائنٹس پر کھلا۔ پہلے گھنٹے کے کاروبار میں ہی یہ 34،175.21 پوائنٹس کے اب تک کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ یس بینک، اانی پورٹس ، انڈوسنڈ بینک، بھارتی ایئر ٹیل اور ٹاٹا اسٹیل سنسیکس میں سب سے زیادہ برتری بنانے والی کمپنیوں میں رہیں۔خبریں لکھے جانے تک سنسیکس 0.39 فیصد کی برتری کے ساتھ 34،100.65 پوائنٹس پر تھا۔
نفٹی بھی گزشتہ دن کے مقابلے 10،534.25 پوائنٹس پر کھلا اور ایک وقت 10،562.80 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو اس کی بھی اب تک کی سب سے بلند سطح ہے۔ خبریں لکھے جانے تک یہ 0.33 فیصد کی برتری کے ساتھ 10،539 پوائنٹس پر رہا۔
یو این آئی ۔م ش ۔ 1200