image
Saturday, Nov 17 2018 | Time 02:08 Hrs(IST)
Regional Share

شیوراج کے خلاف کانگریس نے ارون یادو کو اتارا

شیوراج کے خلاف  کانگریس نے ارون یادو کو اتارا

بھوپال، 8نومبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے آج بدھنی سیٹ سے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کے خلاف سابق ریاستی صدر ارون یادو کو اتارنے کا فیصلہ کیا۔
کانگریس کی طرف سے جاری امیدواروں کی چھٹی فہرست میں مسٹر یادو کو سیہور ضلع کے بدھنی سے ٹکٹ دیا گیا۔ بدھنی مسٹر چوہان اور بی جے پی کا روایتی گڑھ ہے۔بنیادی طورپر کھرگون کے رہنے والے مسٹر یادو سابق نائب ویراعلی سبھاش یادو کے بڑے بیٹے ہیں اور مرکزی حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2255

خاص خبریں
نوٹ بندی سے ملک میں صرف ایک ہی خاندان کو پریشانی ہوئی:مودی

نوٹ بندی سے ملک میں صرف ایک ہی خاندان کو پریشانی ہوئی:مودی

امبیکا پور،16نومبر(یواین آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے نوٹوں کی منسوخی کے سلسلے میں آج کسی کا نام لئے بغیر گاندھی خاندان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی میں کسی کو بھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی ،صرف ایک ہی خاندان کو دقت محسوس ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
آئی سی آئی سی آئی نے بینک رپورٹ نے بھی رافیل سودے کی پول کھولی

آئی سی آئی سی آئی نے بینک رپورٹ نے بھی رافیل سودے کی پول کھولی

نئی دہلی، 16نومبر(یو این آئی) کانگریس نے رافیل لڑاکا طیارہ سودے کے بارے میں آئی سی آئی سی آئی بینک کے دستاویزات میں نئے حقائق کے انکشاف کا دعوی کرتے ہوئے آج کہاکہ سودے کی قیمت کے خفیہ رکھنے کے تعلق سے مسلسل پول کھلنے کے بعد بھی وزیر اعظم نریندر مودی خاموش ہیں اور ان کی یہ خاموشی ملک کے لئے خطرناک ہے۔

...مزید دیکھیں
صحافت کا اعتبار برقرار رکھنا سب سے بڑا چیلنج: جیٹلی

صحافت کا اعتبار برقرار رکھنا سب سے بڑا چیلنج: جیٹلی

نئی دہلی، 16 نومبر (یو این آئی) وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے جمعہ کے روز کہا کہ آزاد معاشرے میں صحافیوں کے کام میں اعتبار برقرار رکھنا میڈیا کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

...مزید دیکھیں
حکومت رام مندر تعمیر کے لئے آرڈیننس لائے: رام دیو

حکومت رام مندر تعمیر کے لئے آرڈیننس لائے: رام دیو

وارانسی،16 نومبر(یواین آئی) یوگ گرو رام دیو نے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر جلد کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تعمیر میں روکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے مرکز کی مودی حکومت آرڈیننس لائے۔

...مزید دیکھیں
1984فسادات کے ایک معاملے میں گواہ نے سجن کمار کی شناخت کی

1984فسادات کے ایک معاملے میں گواہ نے سجن کمار کی شناخت کی

نئی دہلی، 16نومبر (یو این آئی) سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد 1984میں بھڑکے سکھ مخالف فسادات کے ایک معاملے میں ملزم کانگریس کے لیڈر اور سابق رکن پارلیمان سجن کمار کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں ۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ میں  آلوک ورما  کو فی الحال کلین چٹ نہيں ،  سی و ی سی کی رپورٹ پر جواب طلب

سپریم کورٹ میں آلوک ورما کو فی الحال کلین چٹ نہيں ، سی و ی سی کی رپورٹ پر جواب طلب

نئی دہلی، 16 نومبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو رشوت خوری کے معاملے میں مرکزی ویجلنس کمیشن (سی وی سی) کی جانچ رپورٹ میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر آلوک ورما کے خلاف کچھ منفی باتیں ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے، ان سے اس رپورٹ پر پیر تک اپنا جواب دینے کو کہا ہے۔

...مزید دیکھیں
aیو پی اے کے دورمیں واپس آئے کالے دھن کا دوگنا مودی حکومت میں بیرون ملک گیا:موئلی

aیو پی اے کے دورمیں واپس آئے کالے دھن کا دوگنا مودی حکومت میں بیرون ملک گیا:موئلی

رائے پور،15نومبر(یواین آئی)سابق مرکزی وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر ویرپا موئلی نے یو پی اے حکومت کے دوران 25ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن بیرون ممالک سے واپس لانے کا دعوی کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مودی کے ساڑھے چار سال کے دور حکومت میں 62ہزار کروڑ روپے نیرو مودی،میہل چوکسی اور مالیہ جیسے لوگ لے کربیرون ملک بھاگ گئے۔

...مزید دیکھیں

دنیا میں امن ،پیغمبر اسلام کی تعلیمات پر عمل کے بنا ممکن نہیں: سید محمد اشرف

16 Nov 2018 | 10:26 PM

نئی دہلی، 16نومبر(یو این آئی) آل انڈیا علما ء ومشائخ بورڈ کے صدر و بانی اور وررلڈ صوفی فورم کے چیئرمین حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے دنیا اور ملک کے تازہ حالات پر کہا کہ ’’دنیا میں امن پیغمبر اسلام کی تعلیمات پر عمل کے بنا نا ممکن ہے‘‘انہوں نے صاف کہا کہ جس طرح کے حالات پیدا ہوئے ہیں ان کا علاج بندوق ، بارود نہیں بلکہ محبت ہے، غریبی کے دلدل میں پھنسے لوگ آسانی سے بہکاوے میں آجاتے ہیں اور غلط قدم اٹھا لیتے ہیں جس سے جہاں وہ خود بھی تباہ ہوتے ہیں دوسروں کو بھی تکلیف دیتے ہیں۔

اے ایم یو کے جواں دیہی صحت مرکز پر ذیابطیس بیداری پروگرام کا انعقاد

16 Nov 2018 | 10:09 PM

علی گڑھ، 16نومبر(یو این آئی) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ کی جانب سے عالمی یومِ ذیابطیس پر جواں واقع دیہی صحت مرکز پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ذیابطیس میں مبتلا کنبہ پر ہونے والے اثرات اور بیماری کی روک تھام کے سلسلہ میں لوگوں کو بیدار کیا گیا۔

تریپورہ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات سے پہلے تشدد میں 47زخمی

12 Sep 2018 | 1:48 PM

اگرتلا،12ستمبر(یواین آئی)تریپورہ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات سے پہلے اپوزیشن پارٹیوں اور برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی پارٹیوں کے درمیان کئی مقامات پر تشدد ہوا،جس میں ایک پولیس افسر سمیت 47افراد زخمی ہوگئے۔

image