NationalPosted at: Jan 17 2018 4:54PM سیتا رمن نے سخوئی میں پرواز کی
نئی دہلی، 17جنوری (یو این آئی) بحریہ کے طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ میں بحریہ کی حملہ کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لینے کے بعد وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے آج فضائیہ کے جنگی بیڑے کے اہم طیارہ سخوئی میں پرواز کرکے فضائیہ کی طاقت کا اندازہ لگایا۔
فضائیہ کے مطابق محترمہ سیتا رمن نے آج دوپہر جودھ پور ایر فورس اسٹیشن سے جنگی جہاز سخوئی 30 ایم کے آئی میں اڑان بھرا۔ اڑان بھرنے کے وقت انہوں نے پائلٹ کے ذریعہ پہنے جانے والا سوٹ پہن رکھا تھا۔ اڑان سے پہلے پائلٹ نے کاک پٹ میں انہیں سخوئی کے سسٹم اور پرواز سے متعلق دیگر معلومات فراہم کیں۔ جنگی طیارہ میں پرواز کرنے والی وہ ملک کی پہلی خاتون وزیر دفاع ہیں۔ وزیر دفاع کی یہ پرواز تینوں افواج کے نظم و نسق اور مار کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لینے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
ملک کی پہلی مکمل وزیر دفاع کے طورپر وزارت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سے ہی محترمہ سیتا رمن نے تینوں افواج کی تیاروں اور ضرورتوں کا جائزہ لینے کے لئے اگلے محاذوں اور دیگر فوجی تنصیبات کا دورہ کرنا شروع کردیا ہے۔ اسی کے تحت انہوں نے گوا کے نزدیک بحریہ کی طاقت اور مار کرنے کی صلاحیت کی جانکاری حاصل کرنے کے لئے گذشتہ ہفتہ ہی دو دن تک فوجی مشق کا جائزہ لیا تھا۔ اس دوران انہوں نے رات میں طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ میں قیام بھی کیا تھا۔
اس سے قبل چین سے ملحق سرحد پر اگلی چوکیوں کا دورہ بھی کرچکی ہیں۔ وہ فضائیہ کے اگلے ٹھکانوں پر بھی جاچکی ہیں۔
یو این آئی ج ا