NationalPosted at: Mar 25 2023 9:40PM سیتا رمن نے سرکاری بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سرکاری بینکوں کے سربراہان کے ساتھ رسک مینجمنٹ، ڈپازٹس میں تنوع اور اثاثوں کی بنیاد پرتبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ہی امریکہ اور یورپ میں بینکنگ سسٹم پر بننے والے دباؤ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس میٹنگ میں محترمہ سیتا رمن نے بینکوں کی مختلف پیرامیٹرز پر مالی حالت کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں ریاستی وزیر خزانہ بھاگوت کشن راؤ کراڈ، مالیاتی خدمات کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی اور سرکاری بینکوں کے ایم ڈیز اور سی ای اوز نے شرکت کی۔
اس دوران امریکہ کے سینکون ویلی بینک اور سگنیچر بینک آف یورپ کے دیوالیہ ہونے کے ساتھ ہی کریڈٹ سوئس کے بحران میں پھنسنے کی وجہ سے پیداہونے والی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محترمہ سیتا رمن نے پبلک سیکٹر کے بینکوں سے پیدا ہونے والے اس فوری مالیاتی خطرے سے نمٹنے کے مختصر اور طویل مدتی طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران وزیر خزانہ نے رسک پوائنٹس کی نشاندہی پر بھی زور دیا۔ اس موقع کو رسک مینجمنٹ اور کمیونیکیشن اسٹریٹجی کے طور پر استعمال کرنے کے لیے تفصیلی روڈ میپ تیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لیکویڈیٹی مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔
یواین آئی۔الف الف