image
Thursday, Jun 20 2024 | Time 17:34 Hrs(IST)
National

سیتا رمن نے سرکاری بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

سیتا رمن نے سرکاری بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سرکاری بینکوں کے سربراہان کے ساتھ رسک مینجمنٹ، ڈپازٹس میں تنوع اور اثاثوں کی بنیاد پرتبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ہی امریکہ اور یورپ میں بینکنگ سسٹم پر بننے والے دباؤ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس میٹنگ میں محترمہ سیتا رمن نے بینکوں کی مختلف پیرامیٹرز پر مالی حالت کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں ریاستی وزیر خزانہ بھاگوت کشن راؤ کراڈ، مالیاتی خدمات کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی اور سرکاری بینکوں کے ایم ڈیز اور سی ای اوز نے شرکت کی۔
اس دوران امریکہ کے سینکون ویلی بینک اور سگنیچر بینک آف یورپ کے دیوالیہ ہونے کے ساتھ ہی کریڈٹ سوئس کے بحران میں پھنسنے کی وجہ سے پیداہونے والی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محترمہ سیتا رمن نے پبلک سیکٹر کے بینکوں سے پیدا ہونے والے اس فوری مالیاتی خطرے سے نمٹنے کے مختصر اور طویل مدتی طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران وزیر خزانہ نے رسک پوائنٹس کی نشاندہی پر بھی زور دیا۔ اس موقع کو رسک مینجمنٹ اور کمیونیکیشن اسٹریٹجی کے طور پر استعمال کرنے کے لیے تفصیلی روڈ میپ تیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لیکویڈیٹی مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
ملک کی ترقی کا اندازہ معذور افراد کے تئیں حساسیت سے لگایا جا سکتا ہے: مرمو

ملک کی ترقی کا اندازہ معذور افراد کے تئیں حساسیت سے لگایا جا سکتا ہے: مرمو

نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعرات کو معذوروں کے تئیں حساسیت کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی ملک یا معاشرے کی ترقی کا اندازہ اس ملک یا معاشرے کے لوگوں کے معذوروں کے تئیں حساسیت سے لگایا جا سکتا ہے محترمہ مرمو نے یہاں پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے جسمانی معذوری کا دورہ کیا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان، فرانس اور آسٹریلیا سہ فریقی تعاون کی طرف پیش رفت کا جائزہ  لیا

ہندوستان، فرانس اور آسٹریلیا سہ فریقی تعاون کی طرف پیش رفت کا جائزہ لیا

نئی دہلی 20 جون (یو این آئی) ہندوستان، فرانس اور آسٹریلیا نے سمندری حفاظت اور سلامتی، سمندری اور ماحولیاتی تعاون اور کثیر جہتی تعلقات کے شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا ہے جوائنٹ سکریٹری (یوروپ ویسٹ) پیوش سریواستو اور جوائنٹ سکریٹری (اوشینیا اینڈ انڈو پیسفک) پرمیتا ترپاٹھی نے بدھ کو ہونے والی میٹنگ میں ہندوستانی فریق کی قیادت کی فرانسیسی فریق کی قیادت وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر (ایشیا اور اوقیانوس) بینوئٹ گائیڈی نے کی اور آسٹریلوی فریق کی قیادت فرسٹ اسسٹنٹ سکریٹری جنوبی اور وسطی ایشیا ڈویژن، امور خارجہ اور تجارت کے شعبے کی سارہ اسٹوری نے کی۔

...مزید دیکھیں
فنانشل اور کیپٹل مارکیٹ سیکٹر کے ماہرین کے ساتھ وزیر خزانہ کی پری بجٹ تبادلہ خیال

فنانشل اور کیپٹل مارکیٹ سیکٹر کے ماہرین کے ساتھ وزیر خزانہ کی پری بجٹ تبادلہ خیال

نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج عام بجٹ 2024-25 کی تیاریوں کے پیش نظر مالیاتی اور کیپٹل مارکیٹس کے شعبے کے سرکردہ ماہرین کے ساتھ پری بجٹ بات چیت کی ایکس پر یہ اطلاع دیتے ہوئے وزارت خزانہ نے کہا کہ اس میٹنگ میں ملک کے مالیاتی اور کیپٹل مارکیٹ سیکٹر کے سرکردہ ماہرین نے اپنی تجاویز دیں اور اپنے خیالات کا اظہار کیا وزیر خزانہ نے اس اجلاس کی صدارت کی۔

...مزید دیکھیں
بہار میں ہائی کورٹ نے ریزرویشن کا دائرہ وسیع کرنے والے قانون کو کیا  منسوخ

بہار میں ہائی کورٹ نے ریزرویشن کا دائرہ وسیع کرنے والے قانون کو کیا منسوخ

پٹنہ، 20 جون ( یو این آئی ) پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار میں دلتوں، قبائلیوں، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ لوگوں کے لیے ریزرویشن کا دائرہ وسیع کرنے سے متعلق قانون کو منسوخ کر دیا ہے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ونود چندرن اور جسٹس ہریش کمار کی ڈویژن بنچ نے گورو کمار اور دیگر کی طرف سے دائر درخواست پر جمعرات کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے تعلیمی ادارے اور سرکاری نوکریاں میں ایس سی ایس ٹی، ای بی سی اور دیگر پسماندہ طبقات کو تعلیمی میدان میں 65 فیصد ریزرویشن دینے کے نتیش کمار حکومت کے فیصلے کو منسوخ کردیا ۔

...مزید دیکھیں
انڈونیشیا کے صدر نے   وزیراعظم مودی سے اسٹریٹیجک   ساجھیداری   کو مضبوط بنانے پر بات کی

انڈونیشیا کے صدر نے وزیراعظم مودی سے اسٹریٹیجک ساجھیداری کو مضبوط بنانے پر بات کی

نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) انڈونیشیا کے نو منتخب صدر پرابوو سوبیانتو نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا  مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے یہ اطلاع دی وزیر اعظم نے پوسٹ میں لکھا "منتخب صدر پرابوو سوبیانتو کی فون کال موصول کرکے خوشی ہوئی۔

...مزید دیکھیں
سورما پاڑھی اوڈیشہ اسمبلی کی اسپیکر منتخب

سورما پاڑھی اوڈیشہ اسمبلی کی اسپیکر منتخب

بھونیشور، 20 جون (یو این آئی) اوڈیشہ کے رانا پور سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایم ایل اے سورما پاڑھی کو جمعرات کو ریاستی اسمبلی کا بلا مقابلہ اسپیکر منتخب کر لیا گیا محترمہ پاڑھی بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کی پرمیلا ملک کے بعد اوڈیشہ اسمبلی کی اسپیکر بننے والی دوسری خاتون ہیں محترمہ پاڑھی، ہوم سائنس گریجویٹ اور لاء گریجویٹ اور دو بار ایم ایل اے رہ چکی ہیں، پہلی بار 2004 کے انتخابات میں رانا پور اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے منتخب ہوئیں اور 18 مئی 2004 سے 9 مارچ 2009 تک اس وقت کی بی جے ڈی-بی جے پی مخلوط حکومت میں کو آپریٹیو کی وزیر مملکت رہیں۔

...مزید دیکھیں
جے شنکر سری لنکا کے سرکاری دورے پر کولمبو پہنچے

جے شنکر سری لنکا کے سرکاری دورے پر کولمبو پہنچے

کولمبو/نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر سری لنکا کے ایک روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کو کولمبو پہنچے۔

...مزید دیکھیں

این ای ای ٹی پیپر لیک کے قصورواروں کو پکڑنا ضروری ہے: راہل

20 Jun 2024 | 5:28 PM

نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ میڈیکل انٹرنس ایگزامینیشن (این ای ای ٹی) کا پرچہ لیک ہونے سے لاکھوں بچوں کا مستقبل تباہ ہوگیا ہے اس لئے اس جرم کے قصورواروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں سخت سزا دینے کی ضرورت ہے۔

غازی پور:باندرا ایکسپریس سے تین جعل ساز پولیس حراست سے فرار

17 Jun 2024 | 6:01 PM

اٹاوہ:17جون(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے اک دل علاقے میں غازی پور باندرا ایکسپریس سے ٹرانجٹ ریمانڈ پر لے جائے جارہے تین جعل ساز پولیس حراست سے فرار ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
image