image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 13:34 Hrs(IST)
Others

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

چنئی، 29 مارچ (یو این آئی) خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے وکرم-1 خلائی لانچ وہیکل (جسے کالم-250 کہا جاتا ہے) کے اسٹیج-2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
سری ہری کوٹا میں ستیش دھون اسپیس سینٹر (ایس ڈی ایس سی) میں انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے پروپلشن ٹیسٹ سائٹ پر 85 سیکنڈ کے لئے اس کا تجربہ کیا گیا۔
اسٹارٹ اپ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ یہ ٹیسٹ 27 مارچ کو کیا گیا تھا۔ وکرم-1 لانچ کو ہندوستانی خلائی شعبے کا پہلا نجی مداری راکٹ لانچ کے طور پر ایک تاریخی واقعہ سمجھا جاتا ہے اور یہ تجربہ نومبر 2022 میں اسکائی روٹ کے ذریعہ ہندوستان کے پہلے نجی راکٹ - وکرم-ایس کے قابل ذکر ذیلی مداری لانچ کے بعد ہوا ہے۔
بیان کے مطابق، 85 سیکنڈ تک جاری رہنے والے اس ٹیسٹ میں 186 کلونیوٹن (کے این) کی سطح سمندر کی چوٹی کا زور ریکارڈ کیا گیا، جو پرواز میں تقریباً 235 کے این کے مکمل توسیعی ویکیوم تھرسٹ میں بدل جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ کلام-250 ایک ہائی پاور کاربن کمپوزٹ راکٹ موٹر ہے، جو ٹھوس ایندھن اور اعلیٰ کارکردگی والے ایتھیلین-پروپلین-ڈاین ٹیرپولیمر (ای پی ڈی ایم) تھرمل پروٹیکشن سسٹم (ٹی پی ایس) کا استعمال کرتا ہے۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ، 27 اپریل (یو این آئی) غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 34,356 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

بغداد، 27 اپریل (یو این آئی) عراق کے کردستان علاقے میں واقع گیس فیلڈ پر جمعہ کے روز ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

کیف، 27 اپریل (یو این آئی) روسی میزائل حملوں کے درمیان جمعہ کی رات دیر گئے یوکرین کے متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

...مزید دیکھیں
شمالی نائیجیریا میں عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک

شمالی نائیجیریا میں عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک

ابوجا، 27 اپریل (یو این آئی) نائیجیریا کی شمالی ریاست کانو میں ایک زیر تعمیر تین منزلہ عمارت گرنے سے تقریباً تین افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
مغربی امریکہ میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ہائی وے بند

مغربی امریکہ میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ہائی وے بند

ہوسٹن، 27 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) جمعہ کی سہ پہر مغربی امریکہ کی ایریزونا-نیو میکسیکو سرحد کے نزدیک پٹرول اور پروپین لے جانے والی ٹرین پٹری سے اتر گئی، جس سے مرکزی ٹرک روڈ بند ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
گنڈ بل کشتی الٹنے کا سانحہ:تین لاپتہ افراد میں سے ایک اور کمسن کی لاش بازیاب، ایک ہنوز لاپتہ

گنڈ بل کشتی الٹنے کا سانحہ:تین لاپتہ افراد میں سے ایک اور کمسن کی لاش بازیاب، ایک ہنوز لاپتہ

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) وسطی کشمیر کے سری نگر کے گنڈ بل علاقے میں 12 روز قبل دریائے جہلم میں غرقآب ہوکر لاپتہ ہونے والوں میں سے ہفتے کی صبح ایک اور کمسن کی لاش یہاں سیمنٹ کدل کے نزدیک با زیاب کی گئی۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، ماہ رواں کے اختتام تک موسم نا موافق رہنے کا ہی امکان

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، ماہ رواں کے اختتام تک موسم نا موافق رہنے کا ہی امکان

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ماہ رواں کے اختتام تک موسم نا موافق رہنے کا ہی امکان ہے۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست

26 Apr 2024 | 11:44 PM

کولکاتا ، 26 اپریل (یو این آئی) جونی بیرسٹو ناٹ آؤٹ (108)، ششانک سنگھ ناٹ آؤٹ (68) اور پربھ سمرن سنگھ (54) کی دھماکہ خیز بلے بازی کے بدولت پنجاب کنگز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 42ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

زہرہ سہگل نے7 دہائیوں تک بہترین اداکاری کی

27 Apr 2024 | 10:17 AM

ممبئی، 27اپریل (یو این آئی) سنیما کی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ اور رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً 7؍ دہائیوں تک بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔

image