NationalPosted at: Aug 20 2019 8:22PM پارلیمنٹ کے احاطے میں پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال بند
نئی دہلی،20اگست(یو این آئی) لوک سبھا سکریٹریٹ نے منگل سے پارلیمنٹ کے احاطے میں دوبارہ کام میں نہ آنے والی پانی کی پلاسٹک کی بوتلوں اوردیگر سامانوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
لوک سبھا سکریٹریٹ کی باضابطہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے احاطے میں واقع لوک سبھا سکریٹریٹ اور دیگر معاون ایجنسیوں کے تمام افسران اور اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس پابندی پر عمل درآمدکریں۔
انھیں پلاسٹک کے سامان کے بجائے ماحولیات یعنی قدرتی طور پرزائل ہونے والے تھیلوں،سامانوں کا استعمال بندکرنے کی صلاح بھی دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 15 اگست کو 73 ویں یو م آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ 02 اتوبر 2019 کو گاندھی جی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر محض ایک بار استعمال میں آنے والی پلاسٹک کا استعمال بند کر دیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے اہم قدم اٹھائیں۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ لوک سبھا سکریٹریٹ کی یہ پہل ملک کو پلاسٹک سے پاک بنانے کے لیے وزیر اعظم کی اپیل کی سمت میں ایک قدم ہے۔
یو این آئی، ایم اے۔