NationalPosted at: Feb 18 2020 11:39AM سپریم کورٹ میں وجے مالیہ کی عرضی پر سماعت ملتوی
نئی دہلی،18فروری(یاین آئی)سپریم کورٹ میں شراب تاجر وجے مالیہ کی عرضی پر سماعت منگل کے روز ملتوی ہوگئی۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی بنچ نے معاملہ کی سماعت آج ملتوی کردی۔اب اس معاملہ کی سماعت ہولی کی چھٹی کے بعد ہوگی۔
خیال رہے مالیہ نے ہندوستان میں اپنی املاک ضبط کرنے کیلئے انفوسرمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ذریعہ شروع کی گئی کارروائی کے خلاف عدالت عظمیٰ میں عرضی داخل کی ہے۔
یواین آئی،اظ