InternationalPosted at: Feb 18 2019 3:45PM مراقش دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ہراول: سشما
رباط، 18 فروری (یواین آئی) ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ مراقش دہشت گردی اور بنیاد پرستی کے خلاف جدوجہد میں ہراول دستہ کا رول ادا کر رہا ہے۔
مسز سوراج نے یہاں ہندوستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا’’ہم اس میدان میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر رہے ہیں‘‘۔وزیر خارجہ تین ممالک- بلغاریہ، مراکش اورا سپین کے دورے کے دوسرے مرحلہ میں مراقش کے دورے پر ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئٹ کیا’’ہم مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں‘‘۔
وزیر خارجہ پیر کو تین ممالک کے دورے کے آخری مرحلے کے لئے سپین پہنچیں گی۔ا سپین کی حکومت نے ہندوستانی وزیر خارجہ کو دورے کے دوران ’گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف سول میرٹ‘ ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق نیپال میں سال 2015 میں آئے شدید زلزلہ میں پھنسے اسپین کے 71 شہریوں کو آپریشن دوستی کے تحت محفوظ نکالنے کے لئے اسپین حکومت مسز سوراج کو اس ایوارڈ سے نوازے گی۔
مسز سوراج 18-19 فروری کو اسپین کا دورہ کریں گی اور وہ 19 فروری کو ہی نئی دہلی کے لئےروانہ ہو جائیں گی۔
یو این آئی،اظ