InternationalPosted at: Feb 19 2020 9:12AM شام : دھماکے میں دو افراد کی موت
دمشق، 19 فروری (ژنہوا) شام کے صوبہ حسکہ کے شہر كمیشلي میں دھماکے میں دو ملازمین کی موت ہو گئی۔
مقامی نیوز ایجنسی ثنا نے اس کی اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ملازم الیکٹرک موٹر ٹھیک کررہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مادہ الیکٹرک موٹر کے اندر نصب تھا۔
قابل ذکر ہے کہ یہ علاقہ كردش فوج کے دباؤ والا علاقہ ہے اور یہاں اس سے پہلے بھی ایسے دھماکے ہوتے رہے ہیں۔
ژنہوا،اظ