image
Sunday, Jul 21 2019 | Time 08:33 Hrs(IST)
National

القاعدہ کی دھمکی سے نمٹنے میں سیکورٹی فورسیز پوری طر ح اہل:حکومت

القاعدہ کی دھمکی سے نمٹنے میں سیکورٹی فورسیز پوری طر ح اہل:حکومت

نئی دہلی‘ 11جولائی (یو این آئی)القاعد ہ کے سرغنہ ایمن الجواہری کے تازہ ویڈیو میں جموں و کشمیر میں ہندوستانی فوج کو نشانہ بنانے کے اعلان پر ردعمل کرتے ہوئے حکومت نے آج کہا کہ ہندوستانی سیکورٹی فورسیز ہمارے شہریوں‘ ملک کے اتحاد‘ سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کرنے میں پوری طرح اہل ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں معمول کی بریفنگ میں جواہری کے تازہ بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ ایسی دھمکیاں جو ہیں نا‘ ہم سنتے رہتے ہیں‘ مجھے نہیں لگتا کہ ان کو سنجیدگی سے لینا چاہئے“۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ اقو ام متحدہ کے ذریعہ ممنوعہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور اس کے دہشت گرد بھی ممنوعہ ہیں۔ ایسی دھمکیوں پر ہمیں توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
مسٹر کمار نے کہا کہ ہمارے سیکورٹی فورس ہمارے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت‘ ملک کی خودمختاری‘ علاقائی سالمیت کا خیال رکھنے کا پورا دم خم رکھتے ہیں۔
ویڈیو میں جواہری کے دہشت گردوں سے پاکستان کی فوج پر اعتماد نہیں کرنے سے متعلق بیان پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ وہ ایسی باتوں پر تبصرہ کرکے کسی کو بلا وجہ اہمیت نہیں دینا چاہتے ہیں۔
اقو ام متحدہ انسانی حقو ق کونسل کی تازہ رپورٹ میں جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تبصرہ کے بارے میں پوچھے جانے پر ترجمان نے دہرایا کہ تازہ رپورٹ جموں و کشمیر کے سلسلے میں جھوٹی اور پروپیگنڈہ پر مبنی ہے۔ رپورٹ کے نتائج ہندوستانی کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور سرحد پار دہشت گردی کے اصل معاملے کو نظر انداز کرنے والے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ رپورٹ میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور دہشت گرد ی کو کھلم کھلا بڑھاوا دینے والے ملک کے درمیان مصنوعی یکسانیت بتانے کی کوشش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ رپورٹ میں دہشت گردی کو جائز ٹھہرانے کی کوشش کی گئی ہے جو انتہائی تشویش کی بات ہے۔ یہ اقو ام متحدہ سلامتی کونسل کے موقف کے یکسر خلاف ہے۔ سلامتی کونسل نے پلوامہ حملے کی سخت مذمت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جائز ٹھہرانا اقو ام متحدہ کی رکنیت کے نااہل قرار دینے کا معاملہ بنتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور پاکستان نے طاقت کے زور پر اس کے ایک حصے پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔ ہندوستان بار بار اپیل کرتا رہا ہے کہ پاکستان اس حصے سے قبضہ چھو ڑ دے۔انہوں نے اس رپورٹ کو کمیشن کی سنجیدگی کو کم کرنے والا اور اقو ام متحدہ کے نظریات سے بھٹکا ہوا قرار دیا۔
یو این آئی ج ا

خاص خبریں
شیلا دکشت کا انتقال

شیلا دکشت کا انتقال

نئی دہلی، 20جولائی (یوا ین آئی) دہلی کی سابق وزیراعلی اور ریاستی کانگریس کی صدر شیلا دکشت کا سنیچر کی دوپہر یہاں ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
شیلا دکشت کی موت سے غم کی لہر

شیلا دکشت کی موت سے غم کی لہر

نئی دہلی‘ 20جولائی (یو این آئی)صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کی وفات پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے اور انہیں سماج کے تئیں وقف ایک شاندار شخصیت قرار دیا۔

...مزید دیکھیں
سونیا‘ من موہن‘ راہل کی طرف سے شیلا کو خراج عقیدت

سونیا‘ من موہن‘ راہل کی طرف سے شیلا کو خراج عقیدت

نئی دہلی‘ 20 جولائی (یو این آئی) کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی‘ موجودہ صدر راہل گاندھی اور سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ سمیت متعدد رہم رہنماوں نے دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مرکزی وزیر دفاع نے کرگل جنگ میموریل پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

مرکزی وزیر دفاع نے کرگل جنگ میموریل پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

سری نگر، 20جولائی (یو این آئی) مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتہ کے روز اپنے دورہ جموں کشمیر کے دوران دراس میں واقع کرگل جنگ میموریل پر حاضر ہوکر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
شیلا دکشت کی وفات کانگریس کے لئے بڑا نقصان: راہل

شیلا دکشت کی وفات کانگریس کے لئے بڑا نقصان: راہل

نئی دہلی‘ 20 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے شیلادکشت کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی شہریوں کی رہائی کے لئے ایران سے رابطہ میں ہے ہندوستان

ہندوستانی شہریوں کی رہائی کے لئے ایران سے رابطہ میں ہے ہندوستان

نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) ہندوستان نے آج کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کے ذریعہ پکڑے گئے برطانوی تیل ٹینکر ’’اسٹینا امپیرو‘ کے 18 ہندوستانی اہلکاروں کی فوری رہائی کے لئے وہ ایرانی افسران سے رابطے میں ہیں۔

...مزید دیکھیں
پرینکا کی گرفتاری جمہوریت پر حملہ

پرینکا کی گرفتاری جمہوریت پر حملہ

نئی دہلی‘ 20جولائی(یو این آئی) کانگریس نے اترپردیش حکومت پر مجرموں کو تحفظ فراہم کرنے اور جمہوریت پر حملہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سون بھدر کے متاثرین سے ملاقات کے لئے جارہی پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا ہے کہ اترپردیش میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجہ‘ والی حالت ہے۔

...مزید دیکھیں

شیوا تھاپا نے پریزیڈنٹ کپ میں جیتا سونے کا تمغہ

20 Jul 2019 | 7:50 PM

نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) ایشیائی چمپئن شپ میں چار بار تمغے جیتنے والے شیوا تھاپا نے قزاخستان کےنور سلطان میں منعقد پریزیڈنٹ کپ باکسنگ ٹورنامنٹ میں 63 کلوگرام زمرے میں سونے کا تمغہ جیت لیا ہے جبکہ خاتون مکے باز پروین کے حصے میں 60 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ آیا۔

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

20 Jul 2019 | 12:15 PM

21 جولائی سالگرہ کے موقع پر جاریممبئی، 20جولائی (یواین آئی) اپنے سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا ًچار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

نڈراور غیرجانبدارہو کر  صحافی سوال پوچھیں اور تنقید کریں: کمل ناتھ

نڈراور غیرجانبدارہو کر صحافی سوال پوچھیں اور تنقید کریں: کمل ناتھ

20 Jul 2019 | 11:52 PM

بھوپال، 20 جولائی ( یواین آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا ہے کہ صحافی غیر جانبدار ہو کر حکومت سے سوال پوچھیں اور تنقید بھی کریں ۔ انہوں نے صحافت کے طلباء سے کہا کہ وہ اپنے پیشے کا احترام کریں اور اس کا حلف بھی لیں۔سرکاری اطلاعات کے مطابق مسٹر کمل ناتھ آج یہاں ماكھن لال چترویدی قومی صحافت اور مواصلات یونیورسٹی کے ایک تعلیمی پروگرام کا آغاز کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ضروری ہے کہ صحافت لالچ اور دباؤ سے اوپر اٹھ کر ہندوستان کے آئین کو اپنا جز بنائیں جو ہمیں خیالات کے اظہار کا حق دیتا ہے۔

افغانستان کے آفتاب پر ایک سال کی پابندی

11 Jul 2019 | 5:04 PM

کابل، 11جولائی (یو این آئی) افغانستان کے تیز گیند باز آفتاب عالم کو انگلیڈ میں چل رہے آئی سی سی عالمی کپ کے دوران ضابطہ اخلاق کے اصول کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک سال کے لئے گھریلو اور بین الاقوامی کرکٹ سے معطل کردیا گیا ہے۔

منریگا میں اجرت 300 روپے اور 200 دن کام دینے کا مطالبہ

17 Jul 2019 | 1:18 PM

MANREGA LABOURS RAJIYA SABHAنئی دہلی، 17 جولائی (یواین آئی) راجیہ سبھا میں آج دیہی علاقوں میں روزگار کو یقینی بنانے والی مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (منریگا) میں کم از کم 300 روپے یومیہ اجرت اور سال میں کم از کم 200 دن کام دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

image