NationalPosted at: Dec 15 2017 4:55PM حکومت نے تین طلاق معاملے پر سبھی پارٹیوں سے تعاون کی اپیل کی
نئی دہلی،15دسمبر(یواین آئی)حکومت نے تین طلاق کو قابل سزا جرم بنانے والے بل کو پاس کرانے میں سبھی پارٹیوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نیتن گڈکری نے آج یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ حکومت مسلم خواتین کو ان کا حق دلانا چاہتی ہے۔یہ سیاست نہیں بلکہ انسانیت ہے اور انسانی حقوق سے منسلک موضوع ہے۔سبھی پارٹیوں کو تین طلاق سے منسلک بل کو پاس کرانے میں تعاون کرنا چاہئے۔چھوٹے اور درمیانے صنعت کے وزیر گریراج سنگھ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد زبانی طورپر تین طلاق کہہ کر بیوی کو چھوڑ دینا قتل کرنے سے بھی حساس جرم ہے۔اس کےلئے سخت سے سخت سزا ہونی چاہئے۔
تین طلاق سے منسلک بل کو پارلیمنٹ کے رواں سرمائی اجلاس میں پیش کیا جائےگا۔اس میں تین طلاق کو قابل سزا جرم بناتے ہوئے تین سال کی قید کا التزام کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔