image
Saturday, Apr 1 2023 | Time 13:03 Hrs(IST)
National

تریپورہ فساد اور عبادت گاہوں کے جلانے سے ملک کی شبیہ خراب ہوئی ہے:ملی قائدین

تریپورہ فساد اور عبادت گاہوں کے جلانے سے ملک کی شبیہ خراب ہوئی ہے:ملی قائدین

نئی دہلی، 6نومبر (یو این آئی) تریپورہ فساد کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مشترکہ پریس کانفرنس میں ملی قائدین نے کہاکہ فسادات کے خاطئین کے بجائے مسلمانوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ یہ دعوی آج یہاں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت، جماعت اسلامی ہند، مرکزی جمعیت اہل حدیث اور آل انڈیا ملی کونسل کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس میں ملی قائدین نے کیا ہے۔
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے دعوی کیا کہ’’تریپورہ میں مسلمانوں کے خلاف یکطرفہ کارروائی ہوئی ہے۔ تریپورہ کا دورہ کرنے والے وفدنے وہاں کے وزیر اعلیٰ اور ڈی جی پولیس سے ملاقات کرنے کی بہت کوشش کی مگر وہ نہیں ملے۔ جبکہ تریپورہ میں فرقہ وارانہ تشدد کی کوئی تاریخ نہیں رہی ہے مگر جب سے موجودہ حکومت اقتدار میں آئی ہے، فرقہ وارانہ ذہنیت کے لوگ مسلمانوں کے خلاف کھلے عام شرکشی کرنے میں لگ گئے ہیں۔اس پر روک لگنی چاہئے۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تریپورہ میں تشدد کے ذریعہ دیگر علاقوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ایک مخصوص سیاسی پارٹی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے”۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ ”تریپورہ میں مسلمانوں پر ہوئے تشدد اور پولیس انتظامیہ کی خاموشی سے شر پسند عناصر کا حوصلہ بلند ہوااور انہوں نے مسلمانوں کی عبادت گاہوں اور مساجد کو زبردست نقصان پہنچایا جس سے ہمارے ملک کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔اگر حکومت کی جانب سے شر پسند عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کی جاتی تو تشد اور توڑ پھوڑ کے واقعات کو روکا جاسکتا تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ فسادیوں کے َخلاف بروقت کارروائی نہ کرکے اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت کرنے میں حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے۔صورت حال کا تجزیہ کرنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ افسوسناک واقعات اچانک نہیں ہوئے ہیں بلکہ منصوبہ بند طریقے پر انجام دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے دعوی کیاکہ شر پسند عناصر اپنی ان مذموم حرکتوں سے مسلم کمیونٹی کو دہشت زدہ کرکے خوف و مایوسی کا شکار بنانا چاہتے ہیں جو کہ نہ صرف تریپورہ بلکہ پورے ملک کے لئے نقصان دہ ہے“۔
پرفیسر سلیم انجینئر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض افراد مسلمانوں میں خوف پھیلانے اور انہیں نفسیاتی طور پرکمزور کرنے کے لئے تشدد آمیز ’ فیک نیوز‘ اور تصاویر کو شیئر کرتے رہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا کے استعمال کرنے والوں سے احتیاط برتنے کی بھی بات کہی۔ کانفرنس کو آل انڈیا ملی کونسل کے شمس تبریز قاسمی اور پرویز میاں نے بھی خطاب کیا اور تریپورہ میں جو کچھ بھی مشاہدات ہوئے ان کا ذکر کیا۔ کانفرنس میں مشترکہ طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ حکومت املاک کے نقصانات کا معقول معاوضہ دے اور جن کی دکانیں یا مکانات میں توڑ پھوڑ ہوئی ہے یا جلا دیئے گئے یا کسی بھی طرح کا نقصان ہوا ہے، انہیں مناسب معاوضہ دے اور متاثرہ مساجد کی مکمل مرمت کرائے۔فرائض میں کوتاہی کرنے والے پولیس افسران اور تشدد کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔پولیس کے پاس فوٹیج موجود ہیں،ان کی مدد سے ملزمین کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔ کانفرنس میں یہ بات بھی کہی گئی کہ ہمیں ملک کے تمام طبقات کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے کوشاں رہنا چاہئے۔
ملی قائدین کے وفدن نے مطالبہ کیا کہ پولیس محکمہ جاتی انکوائری کرے اور فرائض میں کوتاہی کرنے والے پولیس افسران کا پتہ لگائے۔ ان ملازمین اور تشدد کرنے الوں کے خلاف کاروائی شروع کی جائے۔ قصور وار افسران کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے ظاہر ہوگا کہ پولیس ایک آزاد ادارہ ہے اور اسے کسی مخصوص سیاسی جماعت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے استعمال نہیں کیا جارہا ہے۔
وفد نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق پولیس اور انتظامیہ براہ راست ریاستی حکومت کے ماتحت ہے، اس لئے ریاستی حکومت بھی تر پورہ میں تشدد کی ذمہ دار ہے۔ ریاستی حکومت نے تشد دکو جاری رکھنے والوں کے خلاف ابھی تک کوئی بڑی کارروائی شروع نہیں کی ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے۔وفدنے 2 نومبر کو گرتلہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تریپورہ حکومت متاثرین کو مناسب معاوضہ دے اور توڑ پھوڑ کی گئی مساجد کی مرمت کرے۔حکومت پانی ساگر میں ہونے والے تشدد کے خوفناک واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کرے اور انہیں گرفتار کرے۔ پولیس کے پاس تشد د کی تمام فوٹیج موجود ہیں۔ جن پولیس افسران نے تشد دو نہیں روکا، ان کی بھی انکوائری ہونی چاہئے اور ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ حکومت تر پورہ تشدد کے نتیجہ میں ہونے والے نقصانات کی فوری بھر پائی کرے۔ مساجد کی مرمت کرے۔ جن دکانوں کو جلایا گیا ان کے مالکان کو فوری معقول معاوضہ دیا جائے۔اس سلسلہ میں وزیر اعلی تریپورہ کے نام خط بھی تحریر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ مشترکہ کانفرنس ملی تنظیموں کے ایک وفد کے مشترکہ طور پر تریپورہ دورہ مکمل ہونے کے بعدمنعقد کی گئی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ  کریں گے قیام

وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ کریں گے قیام

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے میں بھوپال پہنچے، جہاں ریاستی ہینگر پروزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ان کا استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں
سپونگ میرین جمیر بنے  ناگالینڈ  ریاستی کانگریس کے نئے صدر

سپونگ میرین جمیر بنے ناگالینڈ ریاستی کانگریس کے نئے صدر

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس نے سینئر لیڈر ایس سپونگ میرین جمیر کو ناگالینڈ ریاستی کانگریس کمیٹی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سوڈان میں سونے کی کان گرنے سے چودہ افراد کی موت: کانکن کمپنی

سوڈان میں سونے کی کان گرنے سے چودہ افراد کی موت: کانکن کمپنی

خرطوم، یکم اپریل (یو این آئی) شمالی سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم چودہ افراد کی موت اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
ٹمپل ماؤنٹ کے داخلی دروازے پر فلسطینی کا گولی مار کر قتل

ٹمپل ماؤنٹ کے داخلی دروازے پر فلسطینی کا گولی مار کر قتل

تل ابیب، یکم اپریل (یو این آئی) اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے یروشلم کے پرانے شہر میں مسجد اقصیٰ کے احاطے کے داخلی دروازے پر ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
آئی ایم ایف نے یوکرین کو 48 ماہ کے لیے 15.6  ارب  ڈالر کی نئی مالی امداد کی منظوری دی

آئی ایم ایف نے یوکرین کو 48 ماہ کے لیے 15.6 ارب ڈالر کی نئی مالی امداد کی منظوری دی

(سلگ اور سرخی درست کرتے ہوئے)
واشنگٹن، یکم اپریل (یو این آئی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے جمعہ کو کہا کہ اس نے یوکرین کے لیے 48 ماہ کے واسطے 15.6 ارب ڈالر کے نئے مالیاتی انتظام کو منظوری دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں
سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد

سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 31 مارچ (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ایکسائز پالیسی 2021-22 میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف سے درج ایف آئی آر میں سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسودیا کو ضمانت کی ​​درخواست جمعہ کو خارج کر دی ۔

...مزید دیکھیں
شاہ نے مانسا میونسپلٹی کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

شاہ نے مانسا میونسپلٹی کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

گاندھی نگر، 31 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی امت شاہ نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کی مانسا میونسپلٹی کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

...مزید دیکھیں

ہدایت کار بننا چاہتے تھے اجے دیوگن

01 Apr 2023 | 8:32 AM

(2 اپریل یوم پیدائش کے موقع پر)ممبئی، یکم اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے معروف ایکشن مین یعنی اجےدیوگن اپنی بہترین ادکاری کی بدولت تقریباً تین دہائیوں سے ناظرین کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں۔

image