OthersPosted at: Dec 13 2020 7:43PM ٹی آر پی گھوٹالے میں ریپبلک ٹی وی کے سی ای او گرفتار
ممبئی، 13 دسمبر (یو این آئي) ممبئی پولس نے اتوار کے روز ٹی آر پی گھوٹالہ معاملے میں ریپبلک میڈیا نیٹ ورک کے سی ای او وکاس کھنچندانی کو گرفتار کرلیا ممبئی پولس کی کرائم برانچ کے افسران نے مقامی این ایم جوشی مارگ تھانہ کی ٹیم کے ساتھ ملزم کو اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کیا اس سے قبل ریپبلک ٹی وی کے سربراہ ارنب گوسوامی کو ایک دیگر معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے اپنے دوسرے ملازمین کی گرفتاری پر روک لگانے کے لئے بمبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست کی سماعت ابھی عدالت میں زیر التواءہے۔
یو این آئی۔ م ش۔ ایف اے۔ 1500