NationalPosted at: Jul 6 2020 10:58PM یونیورسٹیوں اور کالجوں میں آخری سیمسٹر کے امتحانات ستمبر کے آخر میں ہونگے
نئی دہلی، 6جولائی (یو این آئی) یونیورسٹیز گرانٹس کمیشن نے کورونا وبا کے مدنظر کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آخری برس کے امتحانات ستمبر کے آخر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انسانی وسائل کو فروغ وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے پیر کو ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ یوجی سی نے اس سلسلہ میں اپریل کو جاری پرانی ہدایات کو بدلتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ 29اپریل کو یوجی سی نے کالج اور یونیورسٹیوں میں امتحانات منعقد کرنے اور نئے اکیڈمک کلنڈر اور داخلہ کے بارے میں رہنما ہدایات جاری کی تھیں۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 2245