InternationalPosted at: Jan 23 2018 9:31AM اقوام متحدہ کے سربراہ کی ہند-پاک کے درمیان ثالثی کی پیشکش
اقوام متحدہ، 23 جنوری (یواین آئی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوتریس نے ہندوستان اور پاکستان سے کنٹرول لائن (ایل او سی) پر مسلسل ہو رہی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے مسئلہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔
یہاں نيويارك میں باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران مسٹر گوتریس نے یہ بات کہی۔ مسٹر گوتریس نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہو رہی اموات کو ٹالنے کے مقصدسے اس بات چیت کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفنی ڈزارك نے کہا کہ اقوام متحدہ کےسربراہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن مذاکرات میں ثالثی کے لئے تیار ہیں بشرطیکہ دونوں پڑوسی ملک مسٹر گوتریس کی بات مانیں۔
ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ کشمیر کے علاقے کے حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک سے اس سلسلے میں بات چیت کرنے کی اپیل کی ہے۔
یو این آئی،اظ 0905