image
Monday, May 16 2022 | Time 16:56 Hrs(IST)
National

یوپی الیکشن: ریاست کے 20 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا: راہل-پرینکا

یوپی الیکشن: ریاست کے 20 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا: راہل-پرینکا

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی ریاستی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے '’بھرتی ودھان یووامنشور‘ جاری کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ اس میں ریاست کے نوجوانوں کو ترقی کے لیے جو بھی وعدے کئے گئے ہیںانہیں حرف بہ حرف پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مسٹر گاندھی اور مسز واڈرا نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کو نئی سمت اور نئے راستے پر لے جانے کے لیے اتر پردیش میں ہنر کو فروغ دیا جائے گا، اسکل سینٹرز کے کلسٹر قائم کیے جائیں گے اورنوجوانوں کو روزگار دے کران کی خواہشات کی تکمیل کی جائے گی۔
کانگریس لیڈروں نے کہا کہ روزگار نوجوانوں کا سب سے بڑا بحران ہے اور اتر پردیش کے نوجوانوں کو بھی اسی بحران کا سامنا ہے، اس لیے پارٹی نے ’بھرتی ودھان‘ کے نام سے اپنا منشور جاری کیا ہے، جس میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے قانون سازی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منشور کافی تحقیق کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ یہ محض کھوکھلا وعدہ نہیں ہے، بلکہ اس کے لیے ایک تعمیری پہل کی جائے گی، جس کے تحت ریاست کے 20 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا۔
جاری۔یو این آئی۔ اے ۔

خاص خبریں

مودی نے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر فار بدھسٹ کلچر اینڈ ہیریٹیج کا سنگ بنیاد رکھا

لومبینی (نیپال) 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے ویشاخ بدھ پورنیما کے موقع پر آج یہاں لومبینی مٹھ میں ہندوستان کے تعاون سے تعمیر کیے جانے والے جدید انڈیا انٹرنیشنل سنٹر فار بدھسٹ کلچر اینڈ ہیریٹیج کا سنگ بنیاد رکھا۔

...مزید دیکھیں
کورونا سے مزید 27 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار سے متجاوز

کورونا سے مزید 27 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار سے متجاوز

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 2202 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی مریضوں کی مجموعی تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 23 ہزار 801 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی نے مایا دیوی مندر میں درشن ، پوجا کی

مودی نے مایا دیوی مندر میں درشن ، پوجا کی

لمبینی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں بیشاخ بدھ پورنیما کے موقع پر بھگوان بدھ کی جائے پیدائش مایا دیوی مندر کے درشن اور پوجا کی ۔

...مزید دیکھیں
گیان واپی مسجد میں شیولنگ ملنے کا دعوی،عدالت نے مقام کو سیل کرنے کی دی ہدایت

گیان واپی مسجد میں شیولنگ ملنے کا دعوی،عدالت نے مقام کو سیل کرنے کی دی ہدایت

وارانسی:16مئی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد احاطے کی ویڈیو گرافی سروے کے دوران مسجد احاطے میں شیولنگ ملنے کے دعوی کے بعد مقامی عدالت نے ضلع انتظامیہ کو اس مقام کو فوری اثر سے سیل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس جوڑنے والی جبکہ بی جے پی تقسیم کر نے والی پارٹی ہے: راہل

کانگریس جوڑنے والی جبکہ بی جے پی تقسیم کر نے والی پارٹی ہے: راہل

ڈونگر پور، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ راجستھان میں کانگریس حکومت تعلیم، روزگار، صحت کے سبھی شعبوں میں بہتر کام کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
حکومت کی پالسیاں لوگوں میں ناراضگی کی وجہ ہیں: محبوبہ مفتی

حکومت کی پالسیاں لوگوں میں ناراضگی کی وجہ ہیں: محبوبہ مفتی

سری نگر،16 مئی (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی پالسیوں سے یہاں کے لوگوں میں ناراضگی اور خوف پیدا ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی بدھ پورنما کے موقع پر کشی نگر سے نیپال کے لمبینی کے لیے روانہ ہوئے

وزیراعظم مودی بدھ پورنما کے موقع پر کشی نگر سے نیپال کے لمبینی کے لیے روانہ ہوئے

کشی نگر، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی بدھ پورنما کے موقع پر بھگوان بدھ کے پرینیروان کے مقام کشی نگر پہنچے۔

...مزید دیکھیں

تمل ناڈو سری لنکا کو دوائیں بھیجے گا

16 May 2022 | 4:31 PM

کولمبو، 16 مئی (یو این آئی) سری لنکا کے تمل علیحدگی پسندوں کو پناہ دینے والا تمل ناڈو اب شدید اقتصادی اور توانائی کے بحران کا سامنا کررہے اس جزیرہ ملک کو 28 کروڑ روپے کی ادویات بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

بالی ووڈ کو سپر ہٹ فلمیں دینے والے ہدایت کار پرکاش مہرہ

16 May 2022 | 1:27 PM

ر وتے ہوئے آتے ہیں سب ہنستا ہوا جو جائے گا...17 مئی برسی کے موقع پرممبئی، 16 مئی (یو این آئی) بالی وڈ کے مشہور ہدایت کار پرکاش مہرا نے 1973 میں ریلیز اپنی سپر ہٹ فلم ’زنجیر‘ میں امیتابھ بچن کو ایک روپیہ سائننگ اماؤنٹ دیا تھا ۔

image