NationalPosted at: Jul 7 2020 7:35PM پرینکا نے اترپردیش کے محکمہ داخلہ کے طریقہ کار پر سوال اٹھایا
نئی دہلی ،7جولائی (یواین آئی)کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی نےکانپور واقعہ میں اترپردیش کے محکمہ داخلہ کے طریقہ کار پر سوال اٹھایاہے ۔
محترمہ پرینکا گاندھی نے منگل کےروز ایک ٹویٹ میں کہاکہ کانپور واقعہ میں کئی خطوط غائب ہونے کی خبریں ہیں جو کہ سنگین معاملہ ہے ۔
انھوں نے کہاکہ’’ کانپور واقعہ میں شہید ہوئے پولیس افسر دیویندر مشر کا سینئر افسران کو مارچ میں تحریر کردہ مکتوب اس ہولناک واردات کی طرف اشارہ تھا۔‘‘
کانگریس رہنما نے کہا ’’ آج کئی خبریں آرہی ہیں کہ وہ خط غائب ہے ۔یہ سارے حقائق اترپردیش کے محکمہ داخلہ کے طریقہ کار پر سنگین سوال کھڑے کرتے ہیں ۔ ‘‘
یواین آئی۔ایف اے