InternationalPosted at: Mar 29 2020 9:14AM امریکہ : نیویارک سمیت چار ریاستوں کے لئے سفر ی ایڈوائزری
واشنگٹن، 29 مارچ ( یواین آئی) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کووڈ -19کے پھیلاو¿ کے درمیان ملک میں قرنطینہ نہیں لگایا جائے گا، بلکہ نیویارک، نیو جرسی اور کنیکٹیکٹ کے لئے سفری ایڈوائزری جاری کی جائے گی۔
مسٹر ٹرمپ نے ہفتہ کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ وہ کووڈ -19 کے اہم مراکز نیویارک، نیو جرسی اور کنیکٹیکٹ کو کچھ دنوں سے قرنطینہ کرنے پر غور کر رہے تھے۔
انہوں نے ہفتہ کو ٹوئٹر پر لکھا”وہائٹ ہاو¿س کے کورونا وائرس ٹاسک فورس کی سفارش اور نیویارک، نیو جرسی اور کنکٹیکٹ کے گورنروں سے بات چیت کے بعد میں نے معمولی وقت کے لئے ان مقامات پر سخت سفر ی مشاورت جاری کرنے کے لئے کہا ہے۔قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہے۔ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام مرکز آج رات تفصیلی معلومات جاری کرے گا۔ شکریہ“۔
یواین آئی،اظ