InternationalPosted at: Mar 25 2017 10:12AM صحت کی دیکھ بھال بل پاس نہ ہونے سے مایوس ہوئے ٹرمپ
واشنگٹن، 25 مارچ (رائٹر) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کہا کہ ایوان میں قدامت پسند گروپ نے صحت کی دیکھ بھال بل کے بل میں رخنہ ڈالا اور ہم نے اس کوشش سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اس حیرت انگیز سیاسی واقعہ کے بعد کل مسٹر ٹرمپ نے اوویل دفتر میں کہا کہ صحت خدمات بل کو نافذ کرنے کی کوشش اپوزیشن ڈیموکریٹ کا شکار ہو گیا اور مستقبل میں اس قانون کو نافذ کروانے کے لیے ڈیموکریٹ ارکان پارلیمنٹ کی حمایت کی ضرورت ہو گی۔ صحافیوں کی جانب سے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ ٹھگا محسوس کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ایسا محسوس نہیں کر رہے ہیں۔ وہ لوگ میرے دوست ہیں۔ میں مایوس ہوں کیونکہ ہم اسے پاس کروانے کے بہت قریب پہنچ گئے تھے۔اس لئے میں مایوس ہوں۔ اگر میں ایمانداری سے کہوں تو میں تھوڑا حیران بھی ہوں۔ اس مسئلے پر اسپیکر پال ریان نے صحافیوں کو بتایا ’ہم کافی قریب پہنچ گئے تھے لیکن ہم ضروری حمایت نہیں حاصل کرسکے۔ ہمیں مستقبل قریب میں اوباماكيئر کے ساتھ ہی رہنا ہوگا۔‘ جاری۔ رائٹر۔ س ا