InternationalPosted at: Sep 22 2017 9:40AM روہنگیا کے تعلق سے میانمار پردباؤ بنائے رکھیں گے:نکی ہیلی
نیو یارک، 22 ستمبر (رائٹر) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پرتشدد کئے جانے کے معاملے پر فکر مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اسے روکنے کے لئے میانمار پر اپنا دباؤ بنائے رکھے گا۔ محترمہ ہیلی نے پریس کانفرنس میں کہا، "نہ صرف آنگ سان سوکی پر بلکہ ہم نے وہاں کی فوج پر بھی دباؤ بنا رکھی ہے۔" انہوں نے کہا کہ جوائنٹ چیف آف اسٹاف چیئرمین جنرل جوزف ڈنفورڈ نے میانمار کی فوج کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے اور انہیں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک طویل عرصہ تک اسے جاری نہیں رکھ سکتے ہیں۔ ر ائٹر۔ س ک۔ 0828