InternationalPosted at: Jan 20 2021 8:35AM بائیڈن انتظامیہ کا شمالی کوریا کے بارے میں جائزہ لینے کا فیصلہ
واشنگٹن، 20 جنوری (اسپوتنک) امریکہ کے نامزد وزیر خارجہ انٹون بلنکن نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ شمالی کوریا کے حوالے سے ملکی رویے اور پالیسی کا جائزہ لے گی۔
مسٹر بلنکن نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی سے کہا’’مجھے لگتا ہے کہ ہمیں شمالی کوریا کے بارے میں امریکی نقطہ نظر کا جائزہ لینا ہے۔ ہم اس پورے نقطہ نظر اور پالیسی کا جائزہ لینا چا ہتے ہیں کیونکہ وہ ایک مشکل مسئلہ ہے جس نے انتظامیہ کو پریشان کررکھا ہے ۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں بہتری نہیں آئی ہے۔ حقیقت میں یہ اور بھی بد تر ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن آج اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔
اسپوتنک،اظ