InternationalPosted at: Feb 28 2017 12:04PM داعش کو شکست دینے کے لئے پنٹاگون نے وائٹ ہاؤس کو بھیجی تجویز
واشنگٹن، 28 فروری (یواین آئی) امریکی وزارت دفاع پنٹاگو۔ نے شدت پسندتنظیم داعش کو شکست دینے کے لئے وائٹ ہاؤس کو ابتدائی تجویز بھیجی ہے۔ پنٹاگون کے ترجمان جیف ڈیوس نے آج کہا کہ داعش کے خلاف مہم کے لئے وائٹ ہاؤس کو ایک جامع تجویز بھیجی گئی ہے اور اس مسودے کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ واضح ر ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے داعش کے خلاف جنگ کی منصوبہ بندی کے احکامات کے ایک ماہ بعد پنٹاگون نے یہ مسودہ بھیجا ہے۔ مسٹر ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران اوباما انتظامیہ کے دہشت گردی کے خاتمے میں ناکام رہنے کا ذکر کرتے رہے ہیں۔ صدر بننے کے بعد گذشتہ 21 جنوری کو سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر میں مسٹر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف مہم چھیڑنے کا عہد کیا تھا۔ یواین آئی۔ایف اے