InternationalPosted at: Dec 14 2018 10:57AM روہنگیا بحران ’قتل عام‘ کے مترادف : امریکہ
واشنگٹن، 14 دسمبر (یو این آئی) امریکی ایوان نمائندگان نے ایک قرارداد منظور کرکے میانمار فوج کے روہنگیا اقلیتوں کے خلاف چلائی گئی مہم كو ’قتل عام‘ قرار دیتے ہوئے وزیر خارجہ مائیک پومپیئو سے اس معاملے میں مناسب اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
ایوان نمائندگان میں جمعرات کو منظور شدہ تجویز کی ڈیموکریٹ اور ریپبلکن دونوں پارٹیوں کے 394 ممبران پارلیمنٹ نے حمایت کی جبکہ ایک ریپبلکن ممبر پارلیمنٹ نے اس کی مخالفت کی۔ تجویز کے ذریعے روهنگيا بحران کو کور کرنے گئے دو صحافیوں کی میانمار میں گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے دونوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
تجویز میں ٹرمپ انتظامیہ بالخصوص مسٹر پومپیئو سے اپیل کی گئی کہ روهنگيا کو قتل عام کا شکار مانا جائے۔ مسٹر پمپیئو نے اسے ایک ’نسلی قتل عام‘ کہا لیکن اس معاملے میں کوئی قانونی فیصلہ کرنے سے انکار کر دیا۔
صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کبھی بھی روہنگیا بحران کے سلسلے میں کوئی عوامی بیان نہیں دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔