OthersPosted at: Sep 21 2019 11:26PM قوم کی تعمیر میں پرائیویٹ سیکٹر بڑا کردار ادا کرے: ونکیا
حیدرآباد، 21ستمبر (یو این آئی) نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے پرائیویٹ سیکٹر سے بنیادی ڈھانچے کے فروغ، صحت اور تعلیم کے شعبہ میں بہتری جیسی قوم کی تعمیر کی اہم سرگرمیوں میں بڑا کردار کرنے کی اپیل کی۔
مسٹر نائیڈو نے سنیچر کو یہاں پروجیکٹ منیجمنٹ کی 11ویں قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت ایک دن اسمارٹ سٹی جیسے بڑے پروجیکٹوں کے لئے اہم ہوگی۔انہوں نے ملک کی ترقی کے لئے پروجیکٹ منیجرز کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت بڑی تبدیلی اور علم کا ہے۔ پروجیکٹوں منیجرز کی مہارت صنعت اور ملک کی معیشت پر مثبت اثر ڈالیں گے۔
نائب صدر نے ہندستان کو انجینئرنگ اور آرکیٹیکچرل معجزات کی سرزمین قرار دتے ہوئے کہاکہ ہندستان نے مہابلی پورم سے اشوک ستون تک قدیم مندروں کے ذریعہ عظیم پروجیکٹ منیجمنٹ کی کئی مثالیں قائم کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دور جدید میں بھی ہندستان نے نرمدا ندی کے کنارے اسٹیچو آف یونیٹی قائم کرکے اور دنیا کے سب سے بڑے بایومیٹرک ڈیٹابیس آدھار کو نافذ کرنے جیسی کئی یادگار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2315