NationalPosted at: Jan 16 2018 3:08PM بچپن سے ہی ضروری ہے دھوپ اور وٹامن ڈی
نئی دہلی، 16 جنوری (یواین آئی) چاروں طرف شیشے سے بند مکمل طور سے ائيركڈيشنگ والے گھر اور دفتر اگرچہ آرام دہ محسوس ہوتے ہوں، لیکن یہ آپ کی ہڈیوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
سینئر بون سرجن ڈاکٹر راجو ویشیہ نے ملک کے الگ الگ شہروں میں جوڑوں میں درد اور گٹھیا (ارتھرائٹس) کے ایک ہزار مریضوں پر اسٹڈی کرنے پر پتہ چلا ہے کہ ان میں سے 95 فیصد مریضوں میں وٹامن ڈی کی کمی ہے جس کی ایک بنیادی وجہ کافی مقدار میں دھوپ نہیں ملنا ہے جس میں وٹامن ڈی کا اہم ذریعہ ہے۔
ارتھرائٹس کیئر فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر ویشیہ نے’یو این آئی‘ سے بات چیت میں کہا کہ وٹامن ڈی کا اہم سرچشمہ سورج کی روشنی ہے جو ہڈیوں کے علاوہ انہضام عمل میں بھی بہت مفید ہے۔ مصروف معمولات اور جدید وسائل کے سبب لوگ تیز دھوپ برداشت نہیں کر پاتے۔صبح سے شام تک جدید دفاتر میں رہتے ہیں۔ کھلے میدان میں چلناپھرنا اور کھیلنا بھی بند ہو گیا۔اس کی وجہ سے سورج کی روشنی کے ذریعے ملنے والا وٹامن ڈی جسم تک نہیں پہنچ پاتا۔ جب بھی کسی کو گھٹنے یا جوڑ میں درد ہوتا ہے، تو اسے لگتا ہے کیلشیم کی کمی ہو گئی۔ وٹامن ڈی کی طرف دھیان ہی نہیں جاتا۔
جاری،یو این آئی،اظ 0953