OthersPosted at: Sep 21 2017 5:12PM درگا وسرجن پر مغربی بنگال حکومت کا حکم خارج
کولکاتہ، 21 ستمبر (یو این آئی) کلکتہ ہائی کورٹ نے محرم کے پیش نظر درگا وسرجن کو ملتوی کئے جانے سے متعلق مغربی بنگال حکومت کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے ریاستی حکومت آج دونوں فرقوں کے تہوار کے جلوسوں کے لئے الگ الگ راستوں کا انتظام کرنے کا حکم دیا ۔ ممتا حکومت نے محرم کے پیش نظر یکم اکتوبر کو درگا وسرجن نہيں کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ درگا کی مورتیوں کا وسرجن سارے ہی دن ہوگا۔ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو حکم دیا کہ وہ درگا وسرجن اور محرم کے تعزیہ جلوس کے لئے الگ الگ راستوں کا انتظام کرے۔ عدالت نے کہاکہ"حکومت کے پاس اختیارات ہیں ، لیکن یہ لامحدود نہیں ہیں۔ بغیر کسی بنیاد کے طاقت کا استعمال غلط ہے، آخری آپشن کا فیصلہ سب سے بعد میں کرنا چاہئے"۔ واضح رہے کہ محرم کو دیکھتے ہوئے مغربی بنگال حکومت نے یکم اکتوبر کو درگا وسرجن پر پابندی عائد کردی تھی۔ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی تھی۔ یو این آئی ۔م ش ۔ 1545