NationalPosted at: Apr 23 2018 6:30PM راجدھانی میں صبح کا موسم صاف رہا
نئی دہلی ، 23 اپریل (یو این آئ) قومی خطہ راجدھانی میں صبح کے وقت موسم صاف رہا اور کم از کم درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس درج کی گئی جو معمول سے ا یک ڈگری زیادہ ہے ۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق دن میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے ۔
فضا میں نمی کی سطح ساڑھے آٹھ بجے 31 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ منگل کے دن آسمان صاف رہے گا اور کم از کم درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے ۔ اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تین ڈگری کم تھا ۔
یو این آئی ۔ ع ن