image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 16:08 Hrs(IST)
Regional

کشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، باقی ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں:بی جے پی

کشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، باقی ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں:بی جے پی

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر کے ترجمان ڈاکٹر طاہر چودھری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے لوگ بی جے پی کے ساتھ ہیں اور باقی ہماری پارٹی کو کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ اس بات کو بخوبی سمجھتے ہیں کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد کون سی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔
موصوف ترجمان نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: 'جموں وکشمیر کے لوگ سمجھتے ہیں دفعہ 470 ہٹانے کے بعد یہاں کون سی تبدیلیاں رونما ہوئیں، لوگ ہمارے ساتھ ہیں ہمیں کسی دوسری چیز کی کوئی پر واہ نہیں ہے'۔
ان کا کہنا تھا: 'جموں وکشمیر کے لوگ خواہ ہو پہاڑی لوگ ہوں یا گجر برادری کے لوگ ہیں ، سب ہمارے ساتھ ہیں اور ہماری پارٹی کے کارکن ان تک ہماری بات پہنچا رہے ہیں'۔
ڈاکٹر طاہر نے کہا کہ پارٹی کشمیر کی لوک سبھا سیٹوں کے امیدواروں کا اعلان بہت جلد کرے گی۔
انہوں نے کہا: 'کشمیری عوام بی جے پی کے دل میں بستی ہے، وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر کے لئے ہمیشہ مثبت سوچتے ہیں، اور جو خواب انہوں نے جموں وکشمیر کے لئے لال قلعے سے دیکھا تھا وہ پورا ہوا ہے'۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے نواجوں کا مستقبل بہتر ہوگا۔
افسپا ہٹانے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: 'وزیر داخلہ امیت شاہ جی نے یہ بات کی ہے، جموں و کشمیر کو لے ان کی ہٹ کے سوچ رہتی ہے، کشمیر کی بھلائی کے لئے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ لیں گے'۔

یو این آئی- ایم افضل

خاص خبریں
پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے  انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پارٹی کے انتخابی منشور پر لگاتار تنقید کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر مسٹر مودی نے منشور کو اہمیت دینا شروع کر دیا ہے مسٹر چدمبرم نے کہا کہ مسٹر مودی کی مسلسل تنقید نے کانگریس کے منشور کو ایک نئی سطح فراہم کی ہے اور اس حوالے سے عوام میں شروع ہونے والی بحث کی وجہ سے کانگریس کا پیغام عوام تک پہنچا ہے اور اس کے لیے وہ مسٹر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راہل نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چومبو پارٹی‘ قرار دیا

راہل نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چومبو پارٹی‘ قرار دیا

بیلاری، 26 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چومبو پارٹی‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا یہاں ایک ریلی کے دوران بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا ’’عوام کا بھرپور پیسہ لوٹا اور بدلے میں ایک خالی برتن دیا گیا   یہ مودی کی بھارتیہ چومبو پارٹی ہے!‘‘ واضح ر ہے کہ روایتی گول پانی کے برتن کو کنڑ میں ’’چومبو‘‘ کہا جاتا ہے۔

...مزید دیکھیں
ممتا بنرجی ایک بار پھر ہیلی کاپٹر سے گرکر زخمی

ممتا بنرجی ایک بار پھر ہیلی کاپٹر سے گرکر زخمی

کلکتہ 27نومبر (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر ہیلی کاپٹر سے گرنے کی وجہ سے زخمی ہوگئی ہیں یہ حادثہ درگا پور میں پیش آیا  ہفتہ کو آسنسول میں لوک سبھا انتخابات کے لئے ممتا بنرجی کی دو انتخابی جلسےسے خطاب کرنے والی تھیں ممتا بنرجی درگا پور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہاں پہنچ رہی تھیں  لیکن وہ کاپٹر میں بیٹھتے ہوئے اچانک گر گئیں یہ پورا واقعہ ویڈیو فوٹیج میں قید ہو گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا اتحاد کے نئے امیدوار تیسرے مرحلے میں چار سیٹوں پر این ڈی اے کے موجودہ اراکین پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے

انڈیا اتحاد کے نئے امیدوار تیسرے مرحلے میں چار سیٹوں پر این ڈی اے کے موجودہ اراکین پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے

پٹنہ، 27 اپریل (یو این آئی) بہار کے لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے میں، انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس (انڈیا الائنس) کے ٹکٹ پر نئے امیدوار پانچ سیٹوں جھنجھار پور، سپول، ارریہ، مدھے پورہ اور کھگڑیا میں (این ڈی اے) کے موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے۔

...مزید دیکھیں
عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کے سابق ترجمان پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کر دیا

عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کے سابق ترجمان پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کر دیا

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے سابق ترجمان کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت احتیاطی نظر بندی کے حکم کو غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ، 27 اپریل (یو این آئی) غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 34,356 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

بغداد، 27 اپریل (یو این آئی) عراق کے کردستان علاقے میں واقع گیس فیلڈ پر جمعہ کے روز ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے  انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

27 Apr 2024 | 3:37 PM

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پارٹی کے انتخابی منشور پر لگاتار تنقید کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر مسٹر مودی نے منشور کو اہمیت دینا شروع کر دیا ہے مسٹر چدمبرم نے کہا کہ مسٹر مودی کی مسلسل تنقید نے کانگریس کے منشور کو ایک نئی سطح فراہم کی ہے اور اس حوالے سے عوام میں شروع ہونے والی بحث کی وجہ سے کانگریس کا پیغام عوام تک پہنچا ہے اور اس کے لیے وہ مسٹر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

زہرہ سہگل نے7 دہائیوں تک بہترین اداکاری کی

27 Apr 2024 | 10:17 AM

ممبئی، 27اپریل (یو این آئی) سنیما کی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ اور رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً 7؍ دہائیوں تک بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔

طلباء کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کرنے کے لیے ایم او یو پر دستخط

27 Apr 2024 | 4:02 PM

پنچکولہ، 27 اپریل (یو این آئی) ہریانہ سنٹرل یونیورسٹی اور ہریانہ نالج کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ کے سی ایل) کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تاکہ طلباء کو آئی ٹی اور ہنرمندی کی ترقی کی تربیت فراہم کرکے انہیں بااختیار بنایا جاسکے۔

image