image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 14:57 Hrs(IST)
Regional

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جموں وکشمیر میں افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اںڈیا الائنس کے حصہ دار ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
وزیر داخلہ امیت شاہ کے افسپا ہٹانے کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: 'اس غلط فہمی میں مت رہئے کہ وزیر داخلہ نے افسپا ہٹانے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اس ک ہٹانے پر غور کرنے کی بات کی ہے، افسوس کی بات ہے کہ ان کو اب اس پر غور کرنے کی بات یاد آگئی'۔
انہوں نے کہا: 'مجھے ڈر اس بات کا ہے کہ جس طرح لداخ کو ہل کونسل انتخابات کے بعد چھٹا شیڈول دینے کا وعدہ کرکے دھوکہ دیا گیا کہیں ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی نہ ہو'۔
ان کا کہنا تھا: 'پارلیمانی انتخابات ہوں گے تو بی جے پی کو جموں و کشمیر کی پانچوں سیٹوں پر شکست ملے گی پھر وہ افسپا بھول جائیں گے'۔
انڈیا الائنس کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر نے کہا: 'ہم انڈیا الائنس کا حصہ ہیں اور آگے بھی رہیں گے'۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ہم پارلیمنٹ میں لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کریں گے'۔

یو این آئی- ایم افضل

خاص خبریں
انڈیا اتحاد کے نئے امیدوار تیسرے مرحلے میں چار سیٹوں پر این ڈی اے کے موجودہ اراکین پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے

انڈیا اتحاد کے نئے امیدوار تیسرے مرحلے میں چار سیٹوں پر این ڈی اے کے موجودہ اراکین پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے

پٹنہ، 27 اپریل (یو این آئی) بہار کے لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے میں، انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس (انڈیا الائنس) کے ٹکٹ پر نئے امیدوار پانچ سیٹوں جھنجھار پور، سپول، ارریہ، مدھے پورہ اور کھگڑیا میں (این ڈی اے) کے موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے۔

...مزید دیکھیں
عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کے سابق ترجمان پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کر دیا

عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کے سابق ترجمان پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کر دیا

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے سابق ترجمان کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت احتیاطی نظر بندی کے حکم کو غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ، 27 اپریل (یو این آئی) غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 34,356 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
ممتا بنرجی ایک بار پھر ہیلی کاپٹر سے گرکر زخمی

ممتا بنرجی ایک بار پھر ہیلی کاپٹر سے گرکر زخمی

کلکتہ 27نومبر (یواین آئی)
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر ہیلی کاپٹر سے گرنے کی وجہ سے زخمی ہوگئی ہیں ۔

...مزید دیکھیں
شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

بغداد، 27 اپریل (یو این آئی) عراق کے کردستان علاقے میں واقع گیس فیلڈ پر جمعہ کے روز ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
ایکواڈور: ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک

ایکواڈور: ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک

کوئٹو، 27 اپریل (یو این آئی) ایکواڈور کی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے پانچ فوجی اور تین عام شہری ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

کیف، 27 اپریل (یو این آئی) روسی میزائل حملوں کے درمیان جمعہ کی رات دیر گئے یوکرین کے متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست

26 Apr 2024 | 11:44 PM

کولکاتا ، 26 اپریل (یو این آئی) جونی بیرسٹو ناٹ آؤٹ (108)، ششانک سنگھ ناٹ آؤٹ (68) اور پربھ سمرن سنگھ (54) کی دھماکہ خیز بلے بازی کے بدولت پنجاب کنگز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 42ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

زہرہ سہگل نے7 دہائیوں تک بہترین اداکاری کی

27 Apr 2024 | 10:17 AM

ممبئی، 27اپریل (یو این آئی) سنیما کی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ اور رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً 7؍ دہائیوں تک بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔

image