image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 02:21 Hrs(IST)
National

انتخابی عمل سے ای وی ایم ۔ وی وی پیٹ مشینوں کو پوری طرح ہٹانا ایک صحیح راستہ ہے:محمود پراچہ

26 Apr 2024 | 8:16 PM

نئی دہلی،26 اپريل (یو این آئی) ہندوستان کے انتخابی عمل میں ای وی ایم کو انتہائی غیر اخلاقی اور غیر قانونی طریقے سے متعارف کرایا گیا ہے۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حال ہی میں محسوس کیا ہے کہ ان کے ووٹ چرائے جا رہے ہیں اور ان کی مرضی کے خلاف حکومت منتخب کرنے کے لیے ان کے مینڈیٹ کو ہائی جیک کیا جا رہا ہے  یہ دعوی "مشن سیو کنٹینیویشن" کے قومی کنوینر اور سپریم کورٹ کے وکیل محمود پراچہ نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ دسمبر 2023 سے، لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے "مشن سیو کنٹینیویشن" سے رابطہ کیا اور ہم پر زور دیا کہ ہم ای وی ایم پر پابندی لگانے اور تمام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپر واپس لانے کے لیے مہم شروع کریں۔ 05.

see more..

وی وی پی اے ٹی ۔ ای وی ایم معاملے میں ہم کبھی بھی فریق نہیں رہے: کانگریس

26 Apr 2024 | 7:09 PM

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) سے متعلق عرضی کو مسترد کیے جانے کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ جن درخواستوں کے ذریعے چیلنج کیا گیا تھا، پارٹی کبھی بھی اس میں نہیں رہی ہے  کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے آج یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کانگریس پارٹی اس عرضی میں فریق نہیں تھی ۔

see more..

مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

26 Apr 2024 | 7:07 PM

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے 10 سال کے دور اقتدار میں روپیہ گرا ہے اور پریس کی آزادی جیسے کئی شعبوں میں گراوٹ آئی ہے، لیکن سب سے تکلیف دہ صورتحال یہ ہے کہ اس دوران وزیراعظم کا عہدہ کے وقار میں سب سے زیادہ گراوٹ آئی ہے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو اس قدر نچلی سطح تک پہنچا دیا ہے کہ اس وقار کو دوبارہ حاصل کرنے میں برسوں لگ جائیں گے۔

see more..

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

26 Apr 2024 | 4:53 PM

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) کی پرچیوں کی گنتی (ملان) کو 100 فیصد تک بڑھانے یا بیلٹ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے والی عرضی کوآج متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔

see more..

کولکاتہ برمن اغواء معاملہ:15 برسوں سے عمر قید کے سزا یافتہ ملزم کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کا سپریم کورٹ کا حکم

26 Apr 2024 | 4:51 PM

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ نے آج یہاں 15 برسوں سے زائد عرصے سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے عمر قید کی سزا کاٹنے والے ہریانہ کے ایک مسلم شخص کو بڑی راحت دیتے ہوئے اسے مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔

see more..

معروف عالم دین مولانا اعجاز عرفی قاسمی سخت علیل، دعائے صحت کی اپیل

26 Apr 2024 | 4:32 PM

نئی دہلی، 26اپریل (یو این آئی) معروف عالم دین، آل انڈیا تنظیم علمائے حق کے قومی صدر مولانا اعجاز عرفی قاسمی جوان دنوں اپنے وطن کلٹی آسنسول میں مقیم ہیں، سخت علیل ہیں اور آسنسول کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں ان کے لئے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہےمولانا کے صاحبزادے اسعد مختار نے بتایا کہ مولانا جو عید کے سلسلے میں کلٹی آسنسول آئے ہوئے تھے، سخت علیل ہیں، مولانا پہلے سے ہی موذی مرض شوگر میں مبتلا ہیں،کمزوری، نقاہت اور دیگر پریشانیوں کے باعث انہیں آسنسول کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں خاص طور پر علمائے کرام سے گزارش کی ہے کہ مولانا کے لئے دعائے صحت اور شفائے کاملہ عاجلہ کی درخواست کی ہے۔ اس کے علاوہ متعدد تنظیموں اور علمائے کرام نے مولانا کے لئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

see more..

فاشسٹ طاقتوں کو شکست دینا ہی آج کی سچی حب الوطنی۔شیوانند تیواری

26 Apr 2024 | 3:47 PM

نئی دہلی، 26اپریل (یو این آئی) ملک میں فاسسٹ طاقتوں کو شکست دینے کی اپیل کرتے ہوئے معروف سیاسی اور سماج وادی لیڈر شیوانند تیواری نے دعوی کیا کہ مودی ملک میں وہی تجربہ دہرانا چاہتے ہیں جو انہوں نے گجرات میں کیا تھا لیکن یہ ملک گجرات نہیں ہے۔ دراصل وزیر اعظم نہ تو اس ملک کو سمجھتے ہیں اور نہ ہی ہندو سماج کو۔

see more..

ووٹنگ فیصد (1 بجے)

26 Apr 2024 | 2:44 PM

نئی دہلی، 26 اپریل (یواین آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 12 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 88 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات میں دوپہر ایک بجے تک ووٹنگ کا فیصد اس طرح رہا.

see more..

کانگریس درج فہرست ذاتوں، قبائل اور او بی سی کے حقوق چھین کر مسلمانوں کو دینا چاہتی ہے: نڈا

26 Apr 2024 | 2:08 PM

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے آج کانگریس کے ذریعہ ووٹروں کو خوش کرنے والی سیاست پر سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ درج فہرست ذات/قبائلی (ایس سی/ ایس ٹی) اور دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی) لوگوں کے حقوق چھین کر مسلمانوں کو دینا چاہتی ہے۔

see more..

دوسرے مرحلے میں صبح9 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 17 فیصد ووٹنگ

26 Apr 2024 | 12:43 PM

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) 18ویں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سب سے زیادہ 17 فیصد اور سب سے کم 7.

see more..

مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

26 Apr 2024 | 12:43 PM

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہونے پر رائے دہندگان خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں اور خواتین سےبڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل۔

see more..
image